
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سعودی عرب کی جانب سے سرکاری مہمان کے طور پر حج کی ادائیگی کے لئے روانہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی کرکٹ کے مایہ ناز بیٹسمینوں کے لیے خوف کی علامت کی حیثیت سے مشہور پاکستان کے سابق فاسٹ بولر فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔
شعیب اختر سعودی عرب کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
اس حوالے سے شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی جس میں وہ احرام باندھ کر کھڑے ہیں۔
Advertisementلبيك اللهم لبيك
لبيك لا شريك لك لبيك
إن الحمد والنعمة لك والملك
لا شريك لك لبيكAlhamdolillah going for honorary Hajj as state guest of Saudi Arabia.
I will also be addressing the Hajj Conference attended by leaders of the Muslim world in Makkah.
My gratitude to @KSAembassyPK pic.twitter.com/Q0rWIXfy20— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) July 2, 2022
شعیب اختر نے لکھا کہ وہ سعودی عرب کی خصوصی دعوت پر فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جارہے ہیں۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ میں مکہ مکرمہ میں مسلم دینا کے رہنماؤں کی حج کانفرنس میں بھی شرکت کروں گا اور کانفرنس سے خطاب بھی کروں گا۔
شعیب اختر اس سے قبل بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔
ماضی میں ان کے ہمراہ سابق مشہور گلوکار اور مبلغ مرحوم جنید جمشید اور عالم دین مولانا طارق جمیل بھی ہمراہ تھے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم رکن عادل رشید بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ حج کے لئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News