Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلا ون ڈے، بھارت نے انگلینڈ کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی

Now Reading:

پہلا ون ڈے، بھارت نے انگلینڈ کو باآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے دی

بھارت نے انگلینڈ کو ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں باآسانی شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اوول کے میدان میں مہمان ٹیم بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ بالکل درست ثابت ہوا ۔انگلینڈ کی ٹاپ بیٹنگ لائن اپ میں سے 4 کھلاڑی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے ہی اوور میں جیسن روئے اور جو روٹ جبکہ تیسرے اوور میں بین اسٹوکس بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

آٹھویں اوور میں 26 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔جونی بیئر اسٹو 7 اور لیام لیونگ اسٹون  صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں کپتان جوز بٹلر نے معین علی کے ساتھ مل کر 27 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو کچھ سنبھالا تاہم معین علی 14 رنز بناکر چلتے بنے۔

Advertisement

جوز بٹلر بھی 59 کے مجموعی اسکور پر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔68 کے مجموعی اسکور پر کریگ اوورٹن 8  رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد برائڈن کارس اور ڈیوڈ ویلی نے شراکت قائم کرکے اسکور 103 تک پہنچا دیا۔

برائڈن کارس 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ 110 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی آخری امید ڈیوڈ ویلی  بھی 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔  ریس ٹوپلی  6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارتی اوپنرز روہت شرما اور شیکھر دھون نے مطلوبہ ہدف باآسانی 18.4 اوورز میں حاصل کر لیا۔شیکھر دھون نے 31 رنز بنائے جبکہ روہت شرما نے 76 رنز بنائے جبکہ جسپریت بمرا کو 6 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر