Advertisement
Advertisement
Advertisement

مجھے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ وضاحت ہونی چاہیے،عماد وسیم

Now Reading:

مجھے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ وضاحت ہونی چاہیے،عماد وسیم
مجھے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ وضاحت ہونی چاہیے،عماد وسیم

مجھے کیوں ڈراپ کیا گیا؟ وضاحت ہونی چاہیے،عماد وسیم

پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم ان دنوں ٹیم سے باہر ہیں جبکہ حال ہی میں سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کے اعلان کے بعد سے وہ مشکل مرحلے سے گزر رہے ہیں۔

پاکستان کے 33 سالہ آل راؤنڈر عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے بعد سے پاکستان ٹیم کی نمائندگی نہیں کرسکے ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے کو عید الاضحیٰ کے خصوصی پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے عماد وسیم نے اپنی موجودہ صورت حال، فٹنس، بابر اعظم کے ساتھ تعلقات اور بھی کئی موضوع پر بات کی ہے۔

قومی آل راؤنڈر کہتے ہیں میں نے ورلڈ کپ کے بعد سے ایک بھی میچ نہیں کھیلا، مجھے اس کے پیچھے کی وجہ نہیں معلوم لیکن سچ پوچھیں تو مجھے کوئی جواز فراہم نہیں کیا گیا اور نہ ہی مجھے اس کی وجوہات بتائی گئی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میں انتظامیہ سے مطمئن نہیں ہوں لیکن جو بھی ہوتا ہے اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے، جب بھی اسکواڈ کا اعلان ہوتا ہے تو مجھے وجوہات جاننے کے لیے خود سے رابطہ کرنا پڑتا ہے جس کا کبھی وہ جواب دیتے ہیں اور کبھی نہیں دیتے۔

وضاحتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ میں ان کی وضاحتوں سے غیر مطمئن ہوں کیونکہ ایک وجہ جو مجھے بتائی گئی ہے وہ میرا ٹیم پر مثبت اثر و رسوخ ہے جبکہ میں نہیں سمجھتا کہ میرا کوئی منفی اثر ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ میں پوری دنیا میں لیگز کھیلتا ہوں اور جس ٹیم کے ساتھ میں ایک مرتبہ کھیلوں وہ مجھے دوبارہ بلاتے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ میں منفی اثر نہیں ڈالتا۔

انہیں کئی فٹنس مسائل کا بھی سامنا رہا ہے جس پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تک انتظامیہ انہیں ٹیم سے باہر رکھنے کے لیے اس بہانے کو بھی استعمال کرتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے ہمیشہ پاکستان کی نمائندگی کرکے عزت اور فخر محسوس ہوتا ہے، پہلے انتخاب نہ ہونے پر میں مایوس ہوا کرتا تھا لیکن اب بہت عجیب محسوس کرتا ہوں کیونکہ ان کے جواب ہمیشہ ایک جیسے ہوتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا رمیز بھائی چیزوں کے بارے میں جانتے ہیں کیونکہ وہ خود بھی کرکٹ کھیل چکے ہیں، میں مزید کچھ نہیں کہہ سکتا۔

مستقبل کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ میں اب بھی 4 سے 5 سال مزید کرکٹ کھیل سکتا ہوں جبکہ میں ایک بار پھر پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لیے پرامید ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر