Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینگروز کو کرارا جواب، گال ٹیسٹ سری لنکا کے نام

Now Reading:

کینگروز کو کرارا جواب، گال ٹیسٹ سری لنکا کے نام

چندیمل کی سنچری اور جے سوریا کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکا نے آسٹریلیا کو ایک اننگ اور 39 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیبیو کرنے والے اسپنر پربھات جے سوریا نے میچ میں 12 وکٹیں لے کر پیر کو دوسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 39 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

گال میں ہونے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پہلی اننگ میں 364 رنز بنائے تھے، جواب میں آئی لینڈرز نے دینش چندیمل کی ناقابل شکست 206 رنز کی خوبصورت اننگ کی بدولت 554 رنز بنائے۔

میچ میں دنیش چندیمل نے ناقابل شکست 206 رنز بنائے۔

Advertisement

سری لنکا کی پہلی اننگ میں 190 رنز کی برتری کو ختم کرنے کے لئے کینگروز کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگ کا آغاز کیا ، مگر اسپنر پربھات جے سوریا کے آگے ان کی ایک نہ چل سکی۔

سری لنکا کے بائیں ہاتھ کے اسپنر جے سوریا پہلی اننگ کی طرح دوسری اننگ میں بھی  پھر چھ وکٹیں لے کر آسٹریلیا کو چوتھے دن کے آخری سیشن میں 151 رنز پر آؤٹ کرنے میں مدد کی.

آسٹریلیا کی جانب سے پہلی اننگ میں شاندار سنچری اسکور کرنے اسٹیو اسمتھ کو جے سوریا نے بنا کوئی رن بنائے پویلین واپس بھیج دیا۔

ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ بھی قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

میزبان ٹیم سری لنکا نے اپنی ابتدائی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے آسٹریلیا کو دوسرے ٹیسٹ میں این اننگ اور 39 رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سریز 1-1 پر ختم کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر