سری لنکن سرزمین پر گال کے میدان میں پاکستان ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں ناقابل یقین شکست سے دوچار کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
پاکستان ٹیم نے 342 رنز کا ہدف با آسانی 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
گال کا میدان سری لنکن ٹیم کے لیے ہمیشہ ہی پسندیدہ رہا ہے اور یہاں اس کی جیت کا تناسب سب سے زیادہ ہے۔
آج کے میچ سے قبل گال کے میدان میں سری لنکا کے خلاف 100 سے زائد رنز کا ہدف صرف ایک مرتبہ ہی حاصل کیا جاسکا تھا۔ یہاں تک کہ خود سری لنکن ٹیم بھی اس میدان میں کبھی 300 یا اس سے زائد کا ہدف حاصل نہیں کرسکی۔
انگلینڈ وہ واحد ٹیم تھی جس نے 2021 میں سری لنکا کے خلاف 164 رنز کا ہدف کامیابی سےحاصل کیا تھا۔
خود سری لنکن ٹیم بھی اس میدان میں 100 سے زائد رنز کا ہدف صرف ایک مرتبہ ہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی ہے ۔ 2019 میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 268 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1549723095992336384
دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے یہ پاکستان کی دوسری بڑی فتح بھی ہے۔یہ چوتھا موقع ہے جب پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں 300 سے زائد رنز کا ہدف حاصل کیا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی سب سے بڑی فتح بھی سری لنکا کے ہی خلاف ہے جب قومی ٹیم نے 2015 میں مصباح الحق کی قیادت میں پالیکیلے کے میدان میں 377 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
AdvertisementPakistan's second-highest successful run-chase in Tests ✅
A remarkable win to take a 1️⃣-0️⃣ lead in the series 👏#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/n5B4iFJmZf
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 20, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
