
لنکا پریمیئر لیگ؛ 9 پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب، عماد مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل
گذشتہ روز لنکا پریمیئر لیگ کے 2022 ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کا ڈرافٹ منعقد ہوا جس میں مختلف فرنچائزز نے 9 پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔
لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز نے پاکستان کے آل راؤنڈر عماد وسیم کو 60 ہزار ڈالر میں حاصل کیا ہے جبکہ ان کا شمار لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں ہوا ہے۔
علاوہ ازیں آصف علی کو کولمبو اسٹارز نے 50 ہزار ڈالر میں، فہیم اشرف کو گال گلیڈی ایٹرز نے 50 ہزار ڈالر میں اور سابق کپتان شعیب ملک کو جافنا کنگز نے 40 ہزار ڈالر میں منتخب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لنکا پریمیئر لیگ کیلئے پی سی بی کو این او سی کی درخواستیں موصول
جافنا کنگز نے ہی شاہ نواز دھانی کی خدمات 25 ہزار ڈالر میں حاصل کی ہیں جبکہ اسی قیمت پر گال گلیڈی ایٹرز نے اعظم خان کو حاصل کیا ہے۔
ابھرتے ہوئے بلے باز حیدر علی 25 ہزار ڈالر میں ڈمبولا جائنٹس کے پاس گئے جبکہ فاسٹ بولر عثمان شنواری اور سابق کپتان سرفراز احمد کو کینڈی فالکنز اور گال گلیڈی ایٹرز نے بالترتیب 15 ہزار ڈالر میں منتخب کیا ہے۔
رواں سال کے سیزن ڈرافٹ میں کل 353 کھلاڑی شامل تھے جن میں سری لنکا کے 173 فرسٹ کلاس کھلاڑی، موجودہ اور سابق بین الاقوامی کھلاڑی سمیت 180 غیر ملکی کھلاڑی بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لنکا پریمئیر لیگ کے تیسرے سیزن کی تاریخ کا اعلان
واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ میں پانچ ٹیموں کے مقابلے 21 اگست 2022 تک جاری رہیں گے جو کولمبو اور ہمبنٹوٹا میں منعقد کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News