پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2022
ہاکی کو دوبارہ سے عروج دلانے اور پاکستانی کھیلوں میں کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے لئے پہلی نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ کے نیشنل راؤنڈ مقابلے پورے جوش و جذبے کے ساتھ ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہیں۔
پی ایچ ایف کے زیر اہتمام چیمپئن شب میں ملک کے دور دراز علاقوں سے 718 کلبوں سے 10 خوش قسمت کلب نیشنل لیول راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے جن میں پنجاب سے 4 کلب، سندھ اور خیبر پختونخواہ سے 2،2 جبکہ اسلام آباد اور بلوچستان سے 1,1 کلب شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد جولائی میں ہوگا
چیمپئن شپ کا فائنل 23 جولائی کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا- اب تک کے مقا بلوں کے نتائج کے مطابق لاہور کے رانا ظہیر کلب، فیصل آباد کے کے کے ہاکی کلب اور سرگودھا کے علی عامر کلب کو چیمپئن شپ کی فیورٹ ٹیمیں قرار دیا جا رہا ہے۔
ہاکی کے کانٹے دار مقابلوں سے محظوظ ہونے کے لیے لاہور کے شائقین کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ آئیں اور اپنے قومی کھیل کے ہیروزکو سپورٹ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
