کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستانی دستے کے معاملے پر ایسوسی ایشن کا حکومت سے رابطے کا فیصلہ
لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستانی دستے کے معاملے پر حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے لئے پاکستان کے دستے کے معاملے پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے حکومت سے رابطے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود کا کہنا ہے کہ ایتھلیٹس کم کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کو خط لکھیں گے۔
خالد محمود کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر احسان الرحمان مزاری سے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کریں گے، دس ایتھلیٹس کو نہ بھیجنے کا فیصلہ ہوا تھا، اس معاملے پر بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہر ممکن کوشش ہوگی کسی کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو، پی او اے کے پلیٹ فارم سے ہر کھلاڑیوں کے گیمز میں حصہ لینے کے لئے ہم کوشاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دستے میں خواتین ایتھلیٹس کی تعداد پہلے کم ہے، لہذا مزید تعداد کم نہیں ہونی چاہیے۔ ہمیں امید ہے کہ وفاقی وزیر نظر ثانی کریں گے اور تمام ایتھلیٹس گیمز میں حصہ لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
