Advertisement
Advertisement
Advertisement

عبدالرزاق قومی ٹیم کو تمام فارمیٹس میں نمبر ون دیکھنے کے خواہشمند

Now Reading:

عبدالرزاق قومی ٹیم کو تمام فارمیٹس میں نمبر ون دیکھنے کے خواہشمند
عبدالرزاق قومی ٹیم کو تمام فارمیٹس میں نمبر ون دیکھنے کے خواہشمند

عبدالرزاق قومی ٹیم کو تمام فارمیٹس میں نمبر ون دیکھنے کے خواہشمند

قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم تمام فارمیٹس میں نمبر ون مقام حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم حالیہ دنوں میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے، سچ کہوں تو میں یہ صرف اس لیے نہیں کہہ رہا کیونکہ میں پاکستان سے ہوں بلکہ ہمیں رینکنگ میں بھی نمبر 1 ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے ہم تینوں شعبوں میں کارکردگی دکھا رہے ہیں جبکہ بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں ہماری ٹیم کا اتحاد مثالی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں سیریز میں وائٹ واش کیا اور اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ پاکستان میں ٹاپ پر پہنچنے کی صلاحیت ہے۔

مجھے پوری امید ہے کہ آئندہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں پاکستانی ٹیم کارکردگی دکھائے گی اور ٹاپ پر رہے گی۔

Advertisement

سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی بلے بازوں کی فہرست میں نمبر ون درجہ دیا جاتا ہے جبکہ وہ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر جلد ہی ٹیسٹ کرکٹ میں بھی نمبر ون پوزیشن حاصل کر لیں گے۔

Advertisement

یہ ان کے ڈیلیور کرنے کا وقت ہے، وہ گذشتہ 4،5 سالوں سے پرفارم کررہے اور مجھے امید ہے کہ وہ اسی رفتار کو جاری رکھیں گے اور تمام فارمیٹس میں نمبر ون بن جائیں گے۔

رواں سال آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز میں بابر کی کارکردگی پر عبدالرزاق نے کہا کہ، اگر وہ اسی طرح کھیلتے رہے تو یہ پاکستان ٹیم اور پاکستان کی کرکٹ کے لیے اچھا ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025: پاکستان آج عمان کے خلاف میدان میں اترے گا
ایشیا کپ 2025، بنگلا دیش نے ہانگ کانگ کو باآسانی 7 وکٹوں سے زیر کر لیا
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر