Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسپریت بمراہ کی انگلینڈ کے خلاف تباہ کن بولنگ، کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے

Now Reading:

جسپریت بمراہ کی انگلینڈ کے خلاف تباہ کن بولنگ، کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے کئی ریکاڑد توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق تیز جسپریت بمرا نے ایک غیر معمولی اسپیل میں صرف 19 رنز کے عیوض 6 وکٹیں حاصل کی اور اوول میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اپ کو چیر دیا۔

جسپریت بمرا نے 2018 میں ناٹنگھم میں انگلینڈ کے خلاف کلدیپ یادیو کے 6/25  کے ریکارڈ پر قبضہ کرتے ہوئے، انگلینڈ میں ایک بھارتی بولر کا ون ڈے میں بہترین بولنگ کے اعداد و شمار کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بمراہ ون ڈے کی تاریخ میں تیسرے بولر ہیں جو کم رن دے کر زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں، پہلے نمبر پر اسٹیورٹ بنی (6/4) اور دوسرے نمبر پر انیل کمبلے (6/12) ہیں۔

جسپریت بمرا 10 بھارتی بولرز کی ایلیٹ فہرست میں شامل ہو گئے جنہوں نے ون ڈے میں ایک اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

بھارت نے پہلے بولنگ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے حالات کا بہترین استعمال کیا اور بمراہ نے دوسرے اوور میں ڈبل وکٹ میڈن کے ساتھ اپنی بھڑاس نکالی اور جیسن رائے اور جو روٹ کو صفر پر حاصل کیا۔

اس کے بعد بمرا نے خطرناک جونی بیئرسٹو کو آؤٹ کیا اور لیام لیونگسٹون کو بھی پویلین واپس بھیجا۔ اور پھر 7.2 اوورز میں 3 میڈن اوورز اور صرف 19 رنز دے کر 6 وکٹوں پر اپنا قبضہ جمایا.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر