Advertisement
Advertisement
Advertisement

بگ بیش کی نجکاری نہ کی تو پیچھے رہ جائیں گے، آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ

Now Reading:

بگ بیش کی نجکاری نہ کی تو پیچھے رہ جائیں گے، آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ

آسٹریلیا کے معروف کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ اگر بگ بیش کی ٹیموں کی نجکاری نہیں کی گئی تو ہم پیچھے رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایک خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں ٹی 20 کرکٹ میں مسابقت بڑھ رہی ہے۔

عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ اگر ملک کی بگ بیش لیگ کو مسابقت کی اس جنگ میں آگے بڑھنا ہے تو لیگ میں نجی ملکیت کے لیے دروازہ کھولنا ہوگا۔

غیر ملکی خبروں کے مطابق بگ بیش لیگ کا اگلا ایڈیشن رواں سال دسمبر تا فروری 2023 کے اوائل میں ہو گا، اور اسی دوران جنوبی افریقہ بھی 6 ٹیموں پر مشتمل نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا آغاز کرنے بھی جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیموں کے مالکان نے جنوبی افریقہ میں تمام تر 6 فرنچائزز کو خرید لیا ہے جبکہ بگ بیش لیگ کی 8 ٹیموں کی ملکیت کرکٹ آسٹریلیا کی گورننگ باڈی کے پاس ہے جسے ریاستی ایسوسی ایشن کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔

Advertisement

متحدہ عرب امارات میں بھی اگلے سال جنوری میں نئی لیگ کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جس میں زیادہ تر سرمایہ کاری آئی پی ایل کی ہے۔

عثمان خواجہ نے انٹرویو میں کہا کہ دنیا بھر میں نئی لیگز کا انعقاد شروع ہونے جا رہا ہے اور ان لیگز میں ٹیموں کی نجکاری بھی ہو رہی ہے، اس لیے ہمیں بھی کھیل کے آگے بڑھنے سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے۔

خبر رساں ادارے کے رپورٹر کے ایک سوال کے جواب میں خواجہ نے کہ اگر بگ بیش لیگ میں نجکاری کا عمل شروع نہیں کیا گیا تو مستقبل قریب میں مواقع محدود ہو جائیں گے اور ہم پیچھے رہ جائیں گے۔

بگ بیش لیگ کے ابتدائی ڈرافٹ میں دنیا بھر کے ٹاپ کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے جس میں راشد خان، کیرون پولارڈ، ڈیوائن براوو کے علاوہ بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت کا بھی امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر