
عالمی ٹینس کے معتبر ایونٹ ومبلڈن ٹینس 2022 میں معروف خاتون ٹینس کھلاڑی سیمونا ہالیپ سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیمونا ہالیپ نے کوارٹر فائنل میں امریکہ کی امنڈا اینسیمووا کو 6-2 اور 6-4 سے باآسانی شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
ومبلڈن 2019 کی فاتح سیمونا ہالیپ کا یہ تیسرا گرینڈ سلم سیمی فائنل ہے۔
سیمونا ہالیپ کا سیمی فائنل میں قازقستان کی روسی نژاد رائباکینا سے مقابلہ ہو گا جو قازقستان کی جانب سے پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں جو گرینڈ سلم کے سیمی فائنل تک پہنچی ہے۔
رائناکینا نے کوارٹر فائنل آسٹریلیا کی اجلاٹو ملجانووچ کو 4-6، 6-2 اور 6-3 سے شکست دی تھی۔
گزشتہ سال انجری کے باعث ومبلڈن سے باہر ہونے والی سیمونا ہالیپ نے کہا کہ یقینی طور پر میں بہترین ٹینس کھیل رہی ہوں.
عالمی رینکنگ میں 16 ویں سیڈ ہالیپ نے کہا کہ میں اپنا اعتماد بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہوں اور یہ سب کچھ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے۔
فرنچ اوپن 2018 کی چمپئین سیمونا ہالیپ نے میچ میں چار مرتبہ انسیمووا کی سروس بریک کی اور صرف ایک گھنٹے میں ہی کامیابی سمیٹ لی۔
ومبلڈن کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد سابق عالمی نمبر ایک ہالیپ کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں واپس آنا بہت اچھا ہے اور اس وقت میں بہت جذباتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News