Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیر پریمئیر لیگ سیزن ٹو کی ڈرافٹنگ آج اسلام آباد میں ہو گی

Now Reading:

کشمیر پریمئیر لیگ سیزن ٹو کی ڈرافٹنگ آج اسلام آباد میں ہو گی

کشمیر پریمئیر لیگ سیزن ٹو کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کی تقریب آج اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر پریمئیر لیگ سیزن ٹو کا ایونٹ 10 اگست سے 25 اگست تک مظفرآباد میں ہو گا۔

کے پی ایل میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں مظفرآباد ٹائیگرز، باغ اسٹالینز، راولا کوٹ ہاکس، اوور سیز وارئیرز ، میرپور ہاکس اور کوٹلی لائنز شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مصباح الحق مظفرآباد ٹائیگرز کی کوچنگ کے فرائض انجام دیں گے، جبکہ محمد حفیظ، ارشد اقبال، ذیشان اشرف اور انور علی مظفرآباد ٹائیگرز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

صہیب مقصود، عمران جونئیر اور عامر یامین گزشتہ سیزن کی طرح اس سیزن میں بھی باغ اسٹالینز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

Advertisement

مقامی میڈیا کے مطابق خالد عثمان، احسان علی ، خرم شہزاد  اور عرفان اللہ شاہ کے پی ایل کے دوسرے سیزن میں بھی کوٹلی لائنز سے کھیلنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔

باغ اسٹالینز کی طرح راولا کوٹ فرنچائز نے آصف آفریدی، احمد شہزاد ، زمان خان اور حسین طلعت کے ساتھ ایونٹ میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے، دوسری جانب میرپور ہاکس نے سلمان ارشاد ، محمد اخلاق اور ابرار احمد پر اعتماد کا فیصلہ کیا ہے۔

اوورسیز وارئیرز نے سہیل خان، کامران غلام اور اعظم خان کو دوسری مرتبہ فرنچائز کا حصہ بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر