Advertisement
Advertisement
Advertisement

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ؛ پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

Now Reading:

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ؛ پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ؛ پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ؛ پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پاکستانی کھلاڑی احسن رمضان امریکہ میں ہونے والی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

امریکہ کے شہر برمنگھم میں ہونے والی ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی اور عالمی چیمپئن احسن رمضان نے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

انہوں نے پہلے میچ میں امریکہ کے نیشنل چیمپئن احمد علی سید کو 5 فریمز پر مشتمل میچ میں1-3 سے شکست دی ہے جس کے بعد وہ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

احسن رمضان نے مقابلے کا پہلا فریم جیتا جس کے بعد دوسرے فریم میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم تیسرا اور چوتھا فریم جیت کر میچ میں انہوں نے کامیابی اپنے نام کی۔

ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے پلیئر کو 10 ہزار پاؤنڈز اسٹرلنگ کے مساوی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ یہ چیمپئن شپ ورلڈ کنفیڈریشن آف پلیئرز اسپورٹس کے تحت کھیلی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے 16 سالہ اسنوکر پلیئر احسن رمضان نے گذشتہ سال مارچ میں ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کے3کھلاڑیوں نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

انہوں نے دوحہ میں منعقدہ انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Advertisement

احسن رمضان نے فائنل میں ایران کے عامر سرکوش کو  دلچسپ مقابلے کے بعد  5-6 سے شکست دی تھی جبکہ جس کے بعد وہ ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے تیسرے کم عمر کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رضوان کپتانی سے ہاتھ دھو بیٹھے، شاہین آفریدی ون ڈے ٹیم کے نئے کپتان مقرر
ویمنز ورلڈکپ میں بھارت کی مسلسل ناکامیاں، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کے پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز
ویمنز ورلڈ کپ: کرکٹ شائقین نے بھارتی ٹیم کو چوکر قرار دے دیا
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر