Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری پاکستان سے دبئی روانہ

Now Reading:

ایم کیو ایم رہنما بابر غوری پاکستان سے دبئی روانہ
جدید ترین کیمرا ٹیکنالوجی کے ساتھ اوپو کی نئی سیریز لانچنگ کے لیے تیار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) و سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری پاکستان سے دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بابر غوری اپنی اہلیہ کے ہمراہ غیر ملکی ایئرلائن ای کے 603 سے ساڑھے 10 بجے دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے بابرغوری کو کراچی آمد پر پولیس نے حراست میں لے کر سینٹرل جیل منتقل کر دیا تھا۔

آج سینٹرل جیل سے رہائی کے بعد وہ اپنی فیملی کے ساتھ دبئی روانہ ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

پہلا ون ڈے: انگلینڈ بھارت کیخلاف اپنے کم ترین اسکور پر آؤٹ

Now Reading:

پہلا ون ڈے: انگلینڈ بھارت کیخلاف اپنے کم ترین اسکور پر آؤٹ

پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ بھارت کے خلاف اپنے کم ترین اسکور پر آؤٹ ہوگیا۔

اوول کے میدان میں مہمان ٹیم بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ بالکل درست ثابت ہوا ۔انگلینڈ کی ٹاپ بیٹنگ لائن اپ میں سے 4 کھلاڑی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔

دوسرے ہی اوور میں جیسن روئے اور جو روٹ جبکہ تیسرے اوور میں بین اسٹوکس بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

آٹھویں اوور میں 26 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔جونی بیئر اسٹو 7 اور لیام لیونگ اسٹون  صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بعد ازاں کپتان جوز بٹلر نے معین علی کے ساتھ مل کر 27 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو کچھ سنبھالا تاہم معین علی 14 رنز بناکر چلتے بنے۔

Advertisement

جوز بٹلر بھی 59 کے مجموعی اسکور پر 30 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔68 کے مجموعی اسکور پر کریگ اوورٹن 8  رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد برائڈن کارس اور ڈیوڈ ویلی نے شراکت قائم کرکے اسکور 103 تک پہنچا دیا۔

برائڈن کارس 15 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ 110 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی آخری امید ڈیوڈ ویلی  بھی 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔  ریس ٹوپلی  6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 6، محمد شامی نے 3 اور پراسیدھ کرشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ یہ انگلینڈ کا بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں سب سے کم ترین اسکور ہے۔

اس سے قبل انگلینڈ کا بھارت کے خلاف ون ڈے میچ میں کم ترین اسکور 125 رنز تھا  جو اس نے 2006 کی چیمپئنز ٹرافی میں بنایا تھا۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ 2019 کے ورلڈکپ فائنل کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جیسن روئے، بین اسٹوکس، جو روٹ، جوز بٹلر  اور جونی بیئر اسٹو ایک ساتھ ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں۔

https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1546828486135914496