
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے اس بات کی تردید کی ہے کہ وہ لیجنڈز لیگ کرکٹ کے آئندہ ایڈیشن کا حصہ ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق کپتان اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے موجودہ صدر سارو گنگولی نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ وہ لیجنڈز لیگ کرکٹ کے آئندہ دوسرے ایڈیشن کا حصہ بنیں گے۔
سارو گنگولی کی وضاحت ٹورنامنٹ کے منتظمین کی جانب سے ایک پریس ریلیز جاری کرنے کے چند منٹ بعد سامنے آئی، جس میں کہا گیا تھا کہ ہندوستان کے سابق کپتان لیگ کا حصہ ہوں گے۔
گنگولی نے بھارتی نیوز چینل کو بتایا کہ میں لیجنڈز لیگ کرکٹ کا حصہ بنوں گا یہ خبر درست نہیں ہے۔”
اس سے قبل ایک بیان میں ٹورنامنٹ کے منتظمین نے کہا تھا کہ گنگولی لیگ میں کھیلیں گے، بیان میں یہاں تک کہ گنگولی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا تھا، “دوسرے لیجنڈز کے ساتھ کھیلنے میں بہت مزہ آئے گا۔
ایل ایل سی کے آفیشل ہینڈل پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ بھی تھی، جس میں بی سی سی آئی کے صدر کے دستخط کا اعلان کیا گیا تھا۔
پوری صورتحال نے کافی الجھن پیدا کردی ہے اور یہ دیکھنا ہوگا کہ کیا گنگولی کے بطور کھلاڑی لیگ میں شامل ہونے سے انکار کے بعد منتظمین کوئی وضاحت جاری کرتے ہیں۔
اس سے قبل وریندر سہواگ، شین واٹسن، آئن مورگن، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان، ہربھجن سنگھ، متھیا مرلی دھرن، اور مونٹی پنیسر جیسے کئی مشہور کھلاڑیوں نے لیجنڈز لیگ آف کرکٹ کے دوسرے سیزن میں کھیلنے کے لیے اپنی شرکت کی تصدیق کی تھی۔
ہربھجن کے علاوہ بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضیٰ نے بھی ایل ایل سی کے آئندہ ایڈیشن میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن میں ہندوستان، پاکستان، سری لنکا، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے سابق کرکٹرز کو بالترتیب بھارت، ایشیا اور باقی دنیا کی نمائندگی کرنے والی تین ٹیموں میں تقسیم کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News