شاداب خان کی تصاویر پر خاتون مداحوں کے دلچسپ تبصرے
قومی کرکٹر شاداب خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور نائب کپتان شاداب خان کی تصاویر مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہیں۔
یہ تصاویر شاداب خان نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کی ہیں جس میں انہیں مختلف پوز کے ساتھ تصویر بنواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’اس سے پہلے کہ میری سخت ٹریننگ شروع ہو‘۔
Before my tough training regime starts. pic.twitter.com/Mvr7tZsqZz
Advertisement— Shadab Khan (@76Shadabkhan) July 28, 2022
ان تصاویر میں قومی کرکٹر نے سیاہ رنگ کی پینٹ اور سیاہ رنگ کے ساتھ سفید رنگ کی لائننگ شرٹ پہن رکھی ہے جس میں وہ خوبصورت دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاداب خان نے ٹوئٹر پر اہم سنگ میل عبور کرلیا
شاداب خان کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کو بھاگئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان کی تصاویر پر دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
لبنیٰ نسیم نامی صارفہ کا کہنا ہے کہ ’لاپرواہ شیدی‘ جبکہ ساتھ ہی انہوں نے غمزہ اموجی بھی شیئر کیا۔
La_prwah shaddy pic.twitter.com/yTJo764mzG
Advertisement— Lubna Nasim (@nasim_lubna) July 28, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں لبنیٰ نسیم نے لکھا کہ ’اچھا شیدی اللہ پوچھے گا، ایک معصوم رپلائی کے لیے ترستی رہی اور یہ سب لوگ گواہ ہیں‘۔
https://twitter.com/nasim_lubna/status/1552690829982109700
شاداب خان کی مداح نے لکھا کہ ’میں شاداب کی نئی تصویریں دیکھنے کے بعد‘۔
AdvertisementMe after seeing shadab's new pictures 😩💓🙈 pic.twitter.com/Nx6eNvmpSo
— Shadab x PCT fan 🦋 (@shadabianXFam) July 28, 2022
جبکہ انابہ نامی صارفہ نے ان سے پوچھا کہ گھر میں پانی شانی آرہا ہے؟
Ghar mein paani shaani araha hai?
Advertisement— imaniya’s day!!! (@inabaabelfaroqi) July 28, 2022
ایک اور مداح نے لکھا کہ ’سمجھ نہیں آتا کون کی تصویر پروفائل پر رکھوں، کوئی اتنا حسین کیسے ہوسکتا ہے اور سارا کا سارا کیسے ہوسکتا ہے‘۔
Smjh nhe aata konsi pic profile p rakhon😍😍 koi atna haseen kase ho sagta hai or saray ka sara kase ho sagta hai
— JustMyThoughts (@TochaKhana) July 28, 2022
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان 1998 میں میانوالی میں پیدا ہوئے تھے جبکہ بین الاقوامی سطح پر انہوں نے اپنا پہلا میچ 26 مارچ 2017 کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔
ڈیبیو کرنے کے بعد آل راؤنڈر نے پھر پیچھے مڑ کر نہ دیکھا اور اب تک پاکستان کے لیے 118 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 149 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
علاوہ ازیں 118 میچز میں انہوں نے 975 رنز بھی اسکور کیے ہیں جس میں ان کی 6 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
