آسٹریلوی کھلاڑی نیتھن لیون نے شادی کرلی
آسٹریلوی کھلاڑی اور آف اسپنر نیتھن لیون نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سے شادی کرلی ہے۔
آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون نے تصویر و ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کے ہمراہ دلہن بھی موجود ہیں جو کہ ان کی دیرینہ گرل فرینڈ ہیں۔

اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’مسٹر اینڈ مسز‘ جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں نے شادی کے جوڑے زیب تن کیے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیتھن لیون نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا سنگ میل عبور کرلیا
نیتھن لیون سیاہ رنگ کے کوٹ پینٹ میں خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کی دلہن نے سفید لباس پہن رکھا ہے جس میں وہ خوبصورٹ دکھائی دے رہی ہیں۔
شادی کے موقع پر سوشل میڈیا صارفین اور ان کے ساتھی کرکٹرز کی جانب سے بھی انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی آف اسپنر 141 میچز میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں جس میں 110 ٹیسٹ، 29 ون ڈے اور 2 ٹی ٹوئنٹی میچز شامل ہیں۔
انہوں نے ٹیسٹ میں 438 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ون ڈے میں 29 اور ٹی ٹوئنٹی میں صرف ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
نیتھن لیون نے 31 اگست کو سری لنکا کے خلاف گال میں اپنا پہلا بین الاقوامی میچ کھیلا تھا جبکہ آخری میچ میں بھی وہ سری لنکا کے خلاف ہی رواں ماہ ایکشن میں نظر آئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
