
شعیب اختر پاکستانی اسکواڈ سے ملاقات کے لیے پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر پنڈی اسٹیڈیم پہنچ گئے ہیں، جہاں انہوں نے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پنڈی اسٹیڈیم میں قومی اسکواڈ سے ملاقات کی جبکہ انہیں ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے مدعو کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بولر کی 208 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے گیند، کیا شعیب اختر کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؟
شعیب اختر نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی تصویر مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر بھی شیئر کی ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’آج پنڈی اسٹیڈیم میں لڑکوں سے ملا ہوں جبکہ مجھے ہیڈکوچ ثقلین مشتاق نے مدعو کیا تھا۔
Met the boys today at Pindi Cricket stadium today on an invite from Head Coach @Saqlain_Mushtaq. @babarazam258 @iShaheenAfridi @HarisRauf14. pic.twitter.com/J6oar5dfq6
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) June 30, 2022
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر کے ہمراہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم ، بولر حارث رؤف، محمد حسنین اور شاہین شاہ آفریدی موجود ہیں جنہیں شعیب اختر کچھ سمجھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہے جبکہ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے پنڈٰی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کررہی ہے تاہم بارش کے باعث آج کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شعیب اختر بھارت کی زبان بولنے لگے
قومی ٹیم 6 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگی جبکہ سیریز سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین روہ ہریکٹس میچ کھیلا جائے گا۔
پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں شروع ہوگا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 جولائی کو کولمبو میں شروع ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News