
بھارت کے سابق لیجنڈ کھلاڑی سنیل گواسکر نے آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ہر گیند کو کھیلنے کی کوشش نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف حالیہ دوسرے اور تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں، کوہلی نے بالترتیب ریس ٹوپلی اور ڈیوڈ ولی کے خلاف بالکل اسی انداز میں سامنا کیا تھا۔ کوہلی نے 16 اور 17 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ ویرات کوہلی ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ اسکور نہیں کر سکے تھے اور انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ میں آؤٹ ہو گئے تھے۔
کوہلی کا رنز نہ بنانے کا قحط اب 79 اننگز تک بڑھ گیا ہے کیونکہ اس نے آخری بار بنگلہ دیش کے خلاف 2019 میں بین الاقوامی سنچری بنائی تھی۔
سینل گواسکر نے ایک بھارتی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہ ایک ابتدائی بلے باز ہونے کی حیثیت سے خراب فارم میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جو آپ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ یہ اس حقیقت کی طرف واپس جاتا ہے کہ اس کی پہلی غلطی اس کی آخری نکلی۔
گواسکر نے کہا کہ دباؤ کے باعث کوہلی ہر گیند پر رنز بنانے کی کوشش میں مصروف ہے جو بے چینی کے مترادف ہے، کیونکہ آؤٹ آف فارم بیٹسمین کو یہی لگتا ہے کہ اسے اسکور کرنا ہے۔
گواسکر نے بتایا کہ آؤٹ آف فارم سے گزرنے والا بیٹسمین ایسی گیندیں کھیلنا چاہتا ہے جو وہ ان فارم میں ہوتے ہوئے نہیں کھیلتا، اور یہی سب سے بڑی غلطی ہے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی کو بھارت کے آئندہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے آرام دیا گیا ہے، حالانکہ وہ اگلے ماہ کے آخر میں ایشیا کپ شروع ہونے سے پہلے زمبابوے کے خلاف کھیل سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News