Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ ٹیم بین اسٹوکس کے آخری ون ڈے میچ کو یادگار نہ بناسکی

Now Reading:

انگلینڈ ٹیم بین اسٹوکس کے آخری ون ڈے میچ کو یادگار نہ بناسکی

انگلینڈ ٹیم  جنوبی افریقا کے خلاف شکست سے دوچار ہوکر آل راؤنڈر بین اسٹوکس کے آخری ون ڈے میچ کو یادگار نہ بناسکی ۔

تفصیلات کے مطابق  ڈرہم کے میدان میں میزبان جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ریسی وینڈر ڈسن کی شاندار سنچری (134) کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 333 رنز بنائے۔

ایڈن مارکرام نے 77 اور جانیمن ملان نے 57 رنز کی اننگز کھیلیں۔کوئنٹن ڈی کوک 19 اور ہینرچ کلاسن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ملر 24 اور ایندائل فیلکوایوں بغیر کوئی رن بنائے ناٹ آؤٹ رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے لیام لیونگ اسٹون نے 2 جبکہ سیم کرن، معین علی اور برائیڈن کارس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ ٹیم 47ویں اوور میں 271 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔

Advertisement

https://twitter.com/ICC/status/1549485716513628161

جوروٹ نے سب سےزیادہ 86 رنز بنائے، جونی بیئر اسٹو 63 اور جیسن روئے 43 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

ان کے علاوہ سیم کرن 18، برائیڈن کارس 14، کپتان جوز بٹلر 12، لیام لیونگ اسٹون 10، معین علی 3 اور عادل رشید بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

اپنا آخری ون ڈے میچ کھیلنے  والے آل راؤنڈر بین اسٹوکس صرف 5 رنز بناسکے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اینرچ نورکیا نے 4،تبریز شمسی  اور ایڈن مارکرام نے 2، 2 جبکہ لنگی نگیدی اور کیشو مہاراج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جنوبی افریقا کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

Advertisement

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے میچ 22 جولائی اور تیسرا میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر