Advertisement
Advertisement
Advertisement

گال ٹیسٹ: بابر کی سنچری، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 218 پرآؤٹ

Now Reading:

گال ٹیسٹ: بابر کی سنچری، پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 218 پرآؤٹ

سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم پہلی اننگز میں 218 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

گال ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 24 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے کیا اس وقت اظہر علی اور بابر اعظم وکٹ پر موجود تھے۔

دوسرے روز کے کھیل کے آغاز سے ہی سری لنکن اسپنرز نے پاکستانی بیٹرز کو دباؤ میں رکھا اور کھانے کے وقفے تک  پاکستان کی 7 وکٹیں گر گئی تھی۔

دوسرے روز کے آغاز میں پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہرعلی تھے جو 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان لیگ سائڈ پر وکٹوں سے باہر جاتی گیند کو کھیلنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے 19 رنز کی اننگز کھیلی اس طرح دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان کی 9 وکٹ گرگئی۔

تاہم کپتان بابر اعظم  نے ہی اپنی ٹیم کا ملبہ آٹھایا، بابر اعظم نے نسیم شاہ کے ساتھ مل کر آخری وکٹ کے لیے 70 رنز کی شراکت قائم کی اور پاکستان 218 رنز بنانے میں کامیاب رہا۔

Advertisement

بابراعظم 119 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نسیم شاہ نے 52 گیندوں پر 5 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

یاد رہے کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا کھیل آؤٹ فیلڈ گیلی ہوجانے کے سبب تاخیر کا شکار ہوا تھا۔

گال میں بارش کا سلسلہ تھم چکا ہے اور سورج نکل آیا ہے تاہم آؤٹ فیلڈ گیلی ہوجانے کے سبب میچ اپنے وقت پر شروع نہیں کیا جاسکا۔

خیال رہے کہ پہلے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا لیے تھے جبکہ پہلی اننگز کو پورا کرنے کے لیے قومی ٹیم کو مزید 198 رنز درکار تھے۔

گال ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن میزبان ٹیم 66 اعشاریہ 1 اوورز میں 222 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی 4، یاسر شاہ اور حسن علی نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

جواب میں پاکستان کی طرف سے عبد اللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑی بالترتیب 13 اور 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر