
کشمیر پریمئر لیگ؛ شاہد آفریدی نے ’جموں جانباز‘ کو بطور مینٹور جوائن کرلیا
کشمیر پریمئر لیگ سیزن 2022 میں شاہد آفریدی کو جموں جانباز کا مینٹور مقرر کردیا گیا ہے۔
کشمیر پریمئر لیگ سیزن 2022 کی فرنچائز جموں جانباز کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر اطلاع دی گئی ہے کہ شاہد آفریدی نے ان کی فرنچائز کو بطور مینٹور جوائن کرلیا ہے۔
The King of hearts and a cricketer who has been always ahead of his time, @SAfridiOfficial joins Jammu Janbaz as mentor and we won't be surprised if he plays a few matches as captain as well 😍🔥#JammuJanbaz #CricksLab #KhelJaanBaazoKa #ShahidAfridi #KPL2022 #CricketTwitter pic.twitter.com/d90YPRFmA8
— Jammu Janbaz (@JammuJanbaz) July 5, 2022
ان کا ٹوئٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دلوں کے بادشاہ اور ہمیشہ سے آگے رہنے والے کرکٹر شاہد خان آفریدی نے جموں جانباز کو بطور مینٹور جوائن کیا ہے اور ہمیں کوئی حیرانی نہیں اگر وہ بطور کپتان بھی کچھ میچز کھیلیں۔
یہ بھی پڑھیں: راشد لطیف کشمیر پریمئر لیگ کے ڈائریکٹر آپریشنز مقرر
واضح رہے کہ کشمیر پریمئیر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں پاکستان کے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی شرکت نہیں کریں گےکیونکہ اس سیزن میں بھی پی سی بی نے سینٹرل کنٹریکٹڈ کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینٹرل کنٹریکٹڈ کرکٹرز کو پہلے ایڈیشن میں بھی این او سی جاری نہیں کی گئی تھی جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم فہیم اشرف کو بھی این او سی نہیں ملے گی۔
پی سی بی کے ذرائع کے مطابق مستقبل میں بین الاقوامی سطح پر آئی سی سی کے فیوچر ٹوررز پروگرام میں بہت زیادہ کرکٹ کی وجہ سے کھلاڑیوں کو محفوظ رکھنے کے لئے این او سی جاری نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر پریمئیر لیگ سیزن 2022 پاکستانی اسٹارز کی شرکت سے محروم
خیال رہے کہ کے پی ایل کے پہلے سیزن میں بھی اسی وجہ سے متعدد سابق کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا جبکہ لیگ کے لئے یکم سے 25 اگست تک کی ونڈو رکھی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News