Advertisement
Advertisement
Advertisement

دوسرا ٹیسٹ؛ 378 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار

Now Reading:

دوسرا ٹیسٹ؛ 378 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار
دوسرا ٹیسٹ؛ 378 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار

دوسرا ٹیسٹ؛ 378 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار

سری لنکا نے گال میں ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان گال میں دوسرا ٹیسٹ میچ کھیلا جارہا ہے  جس کے دوسرے دن کا کھیل آج کھیلا گیا۔

اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا جبکہ سری لنکا پہلی اننگز میں بڑا اسکور کرنے میں کامیاب رہا اور 10 وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز بنادیے۔

پاکستان کی پہلی اننگز

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پہلی وکٹ صفر پر ہی گرگئی، اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ سے قبل بڑا دھچکا

پاکستان ٹیم نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام تک 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنالیے ہیں جبکہ رنز برابر کرنے کے لیے اب بھی 187 رنز درکار ہیں۔

پاکستان کی جانب سے آغا سلمان نصف سنچری کی بدولت 62 رنز بناکر اننگز کے ٹاپ اسکورر رہے جبکہ یاسر شاہ اب بھی 13 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں امام الحق نے 32 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان اور فواد عالم 24،24 بنانے میں کامیاب رہے ، کپتان بابر اعظم بھی 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پربھات جے سوریا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور اسیتھا فرننڈو، ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

سری لنکا کی پہلی اننگز

سری لنکا کی جانب سے سب سے بڑی اننگز دنیش چندیمل نے 80 رنز کی کھیلی جن کی اننگز کا اختتام محمد نواز کی گیند پر فواد احمد کے ہاتھوں کیچ دے کر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: گال ٹیسٹ کی فتح نے بہت اعتماد دیا، ڈریسنگ روم میں حوصلے بلند ہیں، بابر اعظم

Advertisement

نیروشن ڈک ویلا 51، اوشادہ فرننڈو 50، دمتھ کرونارتنے 40 اور اینجلو میتھیوز 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ رمیش مینڈش 35 اور ڈی سلوا 33 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد نواز 2 اور نعمان علی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

واضح رہے کہ گال میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 4 وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی تھی جبکہ پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر