Advertisement
Advertisement
Advertisement

فٹنس مسائل کا شکار بدقسمت کے ایل راہول کو اس مرتبہ کورونا نے جکڑ لیا

Now Reading:

فٹنس مسائل کا شکار بدقسمت کے ایل راہول کو اس مرتبہ کورونا نے جکڑ لیا

بھارت کے سینئیر بیٹسمین کے ایل راہول کا کیرئیر فٹنس مسائل کی خبروں کی زینت بنتا رہا ہے اس مرتبہ انہیں عالمی وباء کورونا نے اپنے پنچوں میں جکڑ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ بھارت کے سینئیر اوپنر بیٹسمین کے ایل راہول کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، اور بی سی سی آئی کے صدر سارو گنگولی نے ممبئی میں بورڈ کی اپیکس کونسل میٹنگ کے بعد اس خبر سے آگاہ کیا۔

کے ایل راہول کو ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا اور وہ ایک دو دنوں میں اپنا فٹنس ٹیسٹ دینے والے تھے۔

واضح رہے کہ کے ایل راہول کی حال ہی میں سرجری ہوئی تھی اور انہوں نے بنگلورو میں این سی اے میں اپنی تربیت دوبارہ شروع کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کے ایل راہول کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد، یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا وہ ویسٹ انڈیز کا سفر کریں گے یا نہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جولائی سے تادوبا میں ہوگا۔

Advertisement

بھارتی اوپنر راہول  نے آج  ہی امیدواروں سے خطاب کیا تھا، جنہوں نے بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیول-3 کوچ سرٹیفیکیشن کورس میں شرکت کی تھی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سارو گنگولی نے یہ بھی بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز میں جانے والی ہندوستانی خواتین کی ٹیم کی ایک رکن بھی کووڈ-19 میں مبتلا تھی۔ تاہم انہوں نے کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا۔

بھارتی بیٹسمین راہول اپنے کیرئیر کے دوران زیادہ تر فٹنس کے مسائل سے دوچار رہے ہیں، کورونا ٹیسٹ مثبت آنے سے پہلے انہیں گزشتہ ماہ جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم کی قیادت کرنی تھی، لیکن وہ کمر کی چوٹ کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے۔

حال ہی میں جرمنی میں راہول کی اسپورٹس ہرنیا کی کامیاب سرجری ہوئی اور اب وہ صحت یاب ہونے کی راہ پر گامزن تھے۔

کے ایل راہول کو پچھلے کئی سالوں سے پیٹ کے نچلے حصے سے متعلقہ فٹنس مسائل کا سامنا رہا ہے، بشمول کمر کے تناؤ اور ہیمسٹرنگ کی انجری سے بھی ان کا کیرئیر متاثر رہا ہے۔

کے ایل راہول کو دورہ ویسٹ انڈیز میں پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھارتی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق اب راہول کا کیریبین جزائر کا سفر فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر