
بگ بیش لیگ
بگ بیش لیگ کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا جس کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔
کے ایم سی بگ بیش لیگ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کا افتتاحی میچ سڈنی تھنڈرز اور میلبورن اسٹار کے درمیان اوول میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ، شائقین کی عدم دلچسپی کرکٹ آسٹریلیا کے لیے پریشانی کا باعث
ایونٹ میں تین نئے وینیوز کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں ولنگٹن اسپورٹس گراؤنڈ البری، نارتھ سڈنی اوول اور کنیز شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ 17 مقامات پر میچز کروائیں جائیں گے۔
https://twitter.com/BBL/status/1547430860768837633?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1547430860768837633%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2347961%2F16
ایونٹ میں کل 56 میچز کھیلے جائیں گے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں کی بھی شرکت کا امکان ہے جبکہ ایونٹ کا فائنل 4 فروری 2023 کو کھیلا جائے گا۔
بگ بیش لیگ میں آسٹریلیا کے تمام معروف کرکٹرز اپنی اپنی فرنچائزز کو دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ بیش لیگ میں بھی پلیئر ڈرافٹ متعارف
واضح رہے کہ گذشتہ سال کھیلی گئی بگ بیش لیگ میں قومی کھلاڑی فخر زمان، حارث رؤف، محمد حسنین اورشاداب خان شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News