Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوہلی کے ڈانس پر سہواگ کا نازیبا تبصرہ، مداح طیش میں آ گئے

Now Reading:

کوہلی کے ڈانس پر سہواگ کا نازیبا تبصرہ، مداح طیش میں آ گئے

بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری ٹیسٹ میچ کے دوران لائیو کمنٹری کے دوران کوہلی کے ڈانس پر سہواگ کے کمنٹ پرمداح طیش میں آ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ٹیسٹ میچ میں چوتھے دن کا کھیل ختم ہو چکا ہے، اور انگلینڈ کو جیتنے کے لئے 119 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

گزشتہ روز میچ کے تیسرے دن ویرات کوہلی کے مداحوں کو ایسا کچھ دیکھنے کو ملا جس کے بارے میں اس کے مداحوں نے کبھی سوچا بھی نہیں ہو گا۔

دراصل میچ کے تیسرے دن ہندی میں کمنٹری کر رہے سابق بھارتی بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے ویرات کوہلی کے بارے میں نازیبا تبصرہ کیا جو کوہلی کے فینس کو کافی گراں گزرا۔

اس نازیبا تبصرے پر سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے مداحوں نے سہواگ کو کھری کھوٹی سنانا شروع کردیا ہے۔

Advertisement

انگلینڈ کی پہلی اننگز کے 62 ویں اوور میں محمد سراج نے میتھیو پوٹس کو آؤٹ کیا تو ویرات کوہلی نے ڈانس کرکے اس وکٹ کا جشن منانا شروع کردیا۔

اس وقت محمد کیف اور وریندر سہواگ کمنٹری کر رہے تھے۔ لائیو میچ میں کمنٹری کرتے ہوئے سہواگ نے کہا دیکھو چھمیا ناچ رہی ہے۔

وریندر سہواگ  کے اس کمنٹ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ کوہلی پر اس طرح کے کمنٹس کو ان کے مداح ہضم نہیں کر پائے.

Advertisement

ویرات کوہلی کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر سہواگ کے خلاف محاذ کھول دیا اور انہیں کھری کھوٹی سنانا شروع کردیا۔

ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کیوں سہواگ کو کمنٹری پینل میں رکھا گیا ہے.

Advertisement

ایک اور صارف نے لکھا سہواگ کو پتہ نہیں ہے ، کیا اور کیسے بولنا چاہئے، ان کی کمنٹری کافی خراب ہے۔

سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کے ایک مداح نے لکھا کہ دن بہ دن ہندی کمنٹری کی سطح گرتی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سہواگ نے ایجبسٹن ٹیسٹ کے تیسرے دن جانی بیئرسٹو کے خلاف سلیجنگ کرنے پر کوہلی پر طنز کسا تھا۔

انہوں نے اس حوالے سے ایک ٹویٹ کیا تھا، جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ کوہلی کی سلیجنگ سے پہلے بیئرسٹو کا اسٹرائیک ریٹ 21 تھا، لیکن سلیجنگ کے بعد یہ 150 ہو گیا۔

وریندر سہواگ نے لکھا کہ بیئرسٹو پجارا کی طرح کھیل رہے تھے۔ کوہلی نے غیر ضروری طور پر سلیجنگ کرکے پنت بنوا دیا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر