Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب اختر کی بائیوپک اگلے سال نومبر میں ریلیز ہو گی، پرومو جاری

Now Reading:

شعیب اختر کی بائیوپک اگلے سال نومبر میں ریلیز ہو گی، پرومو جاری

پاکستان کے سابق سپر اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی بائیوپک اگلے سال نومبر میں ریلیز ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق اس بائیوپک کا نام ‘راولپنڈی ایکسپریس- رننگ اگینسٹ دی آڈس‘ ہوگا۔

سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے خود اپنے یو ٹیوب چینل پر فلم سے جڑا ایک موشن پوسٹر جاری کیا۔ اس میں ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ یہ فلم 16 نومبر، 2023 کو سنیما گھروں میں آئے گی۔

فلم کو جو موشن پوسٹرجاری ہوا ہے، اس میں ایک شخص ریل کی پٹری پر دوڑتا نظر آرہا ہے۔

شعیب اخترکی پیدائش راولپنڈی میں ہوئی تھی اورتیز رفتار گیند باز ہونے کے سبب ہی انہیں راولپنڈی ایکسپریس نام ملا تھا۔ ان کی بائیوپک بھی اسی نام سے آرہی ہے۔

Advertisement

شعیب اختر کی بائیوپک کے ڈائریکٹر محمد ظفر کر رہے ہیں۔ شعیب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بایوپک کا موشن پوسٹر جاری کرنے کے ساتھ کیپشن لکھا، ’اس خوبصورت سفر کی شروعات۔ میری کہانی، میری زندگی، میری بایوپک ’راولپنڈی ایکسپریس-رننگ اگینسٹ دی ‘آڈس‘ آنے والی ہے۔

Advertisement

شعیب اختر نے مزید لکھا کہ آپ بھی ایسی سواری کے لئے تیار ہوجائیے، جسے آپ نے اس سے پہلے کبھی نہیں کیا ہوگا۔ پاکستان کے کھلاڑی پر پہلی غیر ملکی فلم، آپ کا اپنا شعیب اختر‘۔

یوٹیوب پر شیئر کئے جانے کے بعد سے ہی اس ویڈیو کو ایک دن میں 30 ہزار سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔

بایوپک میں شعیب اختر کا کردار کون نبھا رہا ہے؟ اس کے بارے میں کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہے۔ حالانکہ، شعیب اختر نے کافی پہلے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ اگر ان کے اوپر کبھی بایوپک بنائی جائے تو سلمان خان ان کا رول نبھائیں۔

یاد رہے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے پاکستان کے لئے 46 ٹسٹ، 163 ون ڈے اور 15 ٹی ٹوئنٹی کھیلے ہیں اور تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 400 سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں۔

حالانکہ ان کی پہچان وکٹ سے زیادہ رفتار کے لئے رہی۔ وہ پہلے تیز گیند باز تھے، جنہوں نے 100 میل سے زیادہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔ انہوں نے 2002 میں نیوزی لینڈ کے یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر