
سری لنکا کے سابق کپتان کمار سنگاکارا نے صدارتی محل پر کا گھیراؤ کرنے والے مظاہرین کی حمایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے معاشی بحران سے تنگ مظاہرین نے صدارتی محل کا گھیراؤ کر لیا ہے، جبکہ صدر گوٹابایا راجا پاکسے نامعلوم مقام پر منتقل ہو گئے ہیں۔
سری لنکا کے سابق کھلاڑی کمار سنگاکارا نے صدارتی محل کے باہر مظاہرین کا تین سیکنڈ کا ویڈیو کلپ ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، یہ ہمارے مستقبل کے لیے ہے۔
This is for our future. pic.twitter.com/pSMmo4o81Q
Advertisement— Kumar Sangakkara (@KumarSanga2) July 9, 2022
اس کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ لوگوں کا ایک بہت بڑا ہجوم سری لنکا کا قومی پرچم لہرا رہے ہیں اور کوئی لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے ان سے خطاب کر رہا ہے۔
غیرمعمولی معاشی بحران کے خلاف کولمبو میں سری لنکن صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر ہزاروں مظاہرین کے ہجوم کے بعد جزیرے کے کرکٹ لیجنڈ اور قومی ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگاکارا احتجاج کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ مظاہرین کئی مہینوں سے صدر کی معزولی کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ان کے ماننے سے انکار کرنے کے بعد ان کی رہائش گاہ پر اتر آئے۔
ایک اور سابق کرکٹر سنتھ جے سوریا نے بھی مظاہرین کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے صدر کو ’’ناکام لیڈر‘‘ قرار دیا۔
سنتھ جے سوریا نے کہا کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں ایک ناکام لیڈر کو باہر پھینکنے کے ایک مقصد کے ساتھ ملک کو اس طرح متحد نہیں دیکھا۔
جے سوریا نے مزید کہا کہ یہ تحریر اب آپ کے سرکاری گھر کی دیوار پر ہے، براہ کرم سکون سے جائیں.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News