Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین اسٹوکس سخت شیڈول کا شکار ہوئے، سابق انگلش کپتان کا انکشاف

Now Reading:

بین اسٹوکس سخت شیڈول کا شکار ہوئے، سابق انگلش کپتان کا انکشاف
بین اسٹوکس سخت شیڈول کا شکار ہوئے، سابق انگلش کپتان کا انکشاف

بین اسٹوکس سخت شیڈول کا شکار ہوئے، سابق انگلش کپتان کا انکشاف

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کہتے ہیں سخت شیڈول کے باعث بین اسٹوکس کی کارکردگی متاثر ہوئی جس کے باعث انہوں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کہتے ہیں بین الاقوامی کرکٹ کا شیڈول سخت ہے جس کے باعث مزید کھلاڑی بھی ون ڈے فارمیٹ چھوڑنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی سی سی اس سخت شیڈول کو دیکھے اور بین اسٹوکس جیسے ملٹی فارمیٹ کھلاڑیوں پر دباؤ کو کم کرنے کے لیے تبدیلیاں کرے۔

ناصر حسین کا اسکائی اسپورٹس سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ مایوس کن خبر ہے جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کرکٹ کا شیڈول اس وقت کہا کھڑا ہے جبکہ یہ سخت شیڈول کھلاڑیوں کو پاگل بنادے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی سی سی صرف اپنے ایونٹس جاری رکھے اور کرکٹ بورڈز زیادہ سے زیادہ خلا کو پر کرتے رہیں تو کرکٹر تو یہی کہیں گے کہ بس بہت ہوگیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی اس ماہ کے آخر میں انڈین پریمیئر لیگ کے لیے ایک توسیعی ونڈو کے ساتھ ایک نیا کیلنڈر پیش کرنے والا ہے جبکہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بھی اپنی گھریلو فرنچائز پر مبنی لیگز کے لیے وقف سلاٹ ملنے کا امکان ہے۔

Advertisement

سابق انگلش کپتان کہتے ہیں کہ بین اسٹوکس نے صرف 31 سال کی عمر میں ایک فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا جو صحیح نہیں ہے، شیڈول کا دیکھنے کی ضرورت ہے جو اس وقت مزاق بنا ہوا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا اس وقت پر کوئی 50 اوورز کی کرکٹ کو ہی دیکھ رہا ہے جبکہ ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے محبت کررہا ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس اپنا 105 واں اور آخری ون ڈے جنوبی افریقہ کے خلاف منگل کو اپنے ہوم گراؤنڈ ڈرہم میں کھیلیں گے۔

ین اسٹوکس اپنے 11 سالہ ون ڈے انٹر نیشنل کیریئر میں اب تک 104 میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 3 سنچریز اور 21 نصف سنچریز کی بدولت 2919 رنز اسکور کیے جبکہ 74 وکٹیں بھی حاصل کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بین اسٹوکس نہایت مشکل حریف تھا، ویرات کوہلی کا خراج تحسین

Advertisement

علاوہ ازیں انگلینڈ کو پہلی مرتبہ آئی سی سی ورلڈکپ میں فتح دلوانے کا سہرا بھی بین اسٹوکس کے ہی سر جاتا تھا۔

انہوں نے 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 84 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر میچ کو سپر اوور تک لے جانے اور پھر وہاں سے فتح دلوانےمیں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر