
کرکٹ شائقین کا انتظار ختم ہونے میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے آفیشل کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا۔
ایونٹ کے کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز میزبان ملک آسٹریلیا میں کیا گیا جس میں پس منظر دریائے یارا بھی نظر آرہا ہے۔
کاؤنٹ ڈاؤن کی تقریب میں آسٹریلوی بین الاقوامی ستارے ایرون فنچ، جارجیا ویرہم اور ٹیلا ویلمینک نے کرکٹ لیجنڈز شین واٹسن، وقار یونس اور مورنے مورکل بھی موجود تھے۔
ان ستاروں کی موجودگی میں آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا آغاز ہوا۔
100 days to go 🎉
A host of former greats and current stars joined forces to launch the ICC Men’s @T20WorldCup Trophy Tour, driven by @Nissan 🏆https://t.co/zw5QNFKlf9
— ICC (@ICC) July 8, 2022
اکتوبر – نومبر میں شیڈول ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ آسٹریلوی ٹیم ایرون فنچ کی قیادت میں اپنے ہوم گراؤنڈز پر اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
یہ پہلا موقع ہے جب آسٹریلیا کو مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میزبانی حاصل ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News