Advertisement
Advertisement
Advertisement

جنوبی افریقہ، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار

Now Reading:

جنوبی افریقہ، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار

جنوبی افریقہ نے جنوری میں آسٹریلیا کے ساتھ تین بین الاقوامی ایک روزہ میچز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ  نے میزبان ملک کرکٹ آسٹریلیا سے سیریز کے دوبارہ ری شیڈول کرنے کی درخواست دی تھی جو کرکٹ آسٹریلیا نے مسترد کر دی ہے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ کرکٹ جنوبی افریقہ نے سیریز کو منتقل کرنے کو کہا تھا، جو ہوبارٹ (12 جنوری)، سڈنی (14 جنوری) اور پرتھ (17 جنوری) کو شیڈول تھی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے آج اپنے ایک بیان میں کہا بدقسمتی سے، آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ سمیت مصروف بین الاقوامی شیڈول کی وجہ سے کوئی متبادل تاریخیں دستیاب نہیں ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ آسٹریلیا کو مقابلے کے پوائنٹس دیئے جائیں گے، جس کی بین الاقوامی کرکٹ کونسل سے منظوری باقی ہے۔

Advertisement

جنوبی افریقہ کی شکست ان کے اگلے سال بھارت میں ہونے والے ایک روزہ ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے امکانات کو متاثر کر سکتی ہے۔

پروٹیز ورلڈ کپ سپر لیگ سٹینڈنگ میں 11 ویں نمبر پر ہیں، میزبان بھارت کے علاوہ صرف ٹاپ سات ٹیمیں 10 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر سکیں گی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ ٹیم 17 دسمبر سے برسبین میں شروع ہونے والی تین میچوں کی سیریز کے لیے آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی ہے۔

آسٹریلیا نے کورونا سے متاثرہ سال کے درمیان صحت کے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے پچھلے سال جنوبی افریقہ میں اپنے شیڈولڈ ٹیسٹ ٹور سے دستبرداری اختیار کی تھی۔

آسٹریلیا کی ٹیسٹ سیریز سے دستبرداری کے اس فیصلے پر کرکٹ جنوبی افریقہ نے شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر