Advertisement
Advertisement
Advertisement

کامن ویلتھ گیمز: بسمہ معروف اور عالیہ ریاض کی ناقص کارکردگی قومی ٹیم کو لے ڈوبی

Now Reading:

کامن ویلتھ گیمز: بسمہ معروف اور عالیہ ریاض کی ناقص کارکردگی قومی ٹیم کو لے ڈوبی

کامن ویلتھ گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم  نے اپنی مہم کا آغاز بارباڈوس کے خلاف میچ سے کیا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم  مقررہ 20 اوورز میں 145 رنز کے ہدف  کے تعاقب میں کپتان بسمہ معروف اور عالیہ ریاض  کی سست بیٹنگ کے سبب 6 وکٹوں کے نقصان پر 129  رنز ہی بناسکی۔

بسمہ معروف نے سست روی سے بیٹنگ کرتے ہوئے 28 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے صرف 12 رنز بنائےجبکہ عالیہ ریاض نے 24 گیندوں پر 14 رنز بنائے۔

منیبہ  علی  نے 19 گیندوں پر 17  ،عمیمہ سہیل نے 14 گیندوں پر 10  اور عائشہ نسیم نے 4 گیندوں پر 7 رنز بنائے جبکہ عمیمہ سہیل گولڈن ڈک پر آؤٹ ہوئیں۔

ندا ڈار کی برق رفتار ناقابل شکست نصف  سنچری بھی ٹیم کو شکست سے نہ بناسکی۔ وہ 31 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے مدد سے 50 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

Advertisement

بارباڈوس کی جانب سے شمیلیا کونیل، عالیہ ایلین، ہیلی میتھیوز اور ڈینڈرا ڈوٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان نے  ٹاس جیت کر  بارباڈوس کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ۔

بارباڈوس نے  کیسیا نائٹ  کے ناقابل شکست 62 اور کپتان ہیلی میتھیوز کے 51 رنز کی بدولت مقررہ ن20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے تھے۔

کیشونا نائٹ 9، ڈینڈرا ڈوٹن 8 اور عالیہ ایلین بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئیں۔

پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثناء نے 2 اور ڈیانا بیگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر