
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں انگلش کرکٹ بورڈ کا چار رکنی سیکیورٹی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ۔
میں انگلش کرکٹ بورڈ کا وفد ستمبر اکتوبر میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے شیڈول دورہ پاکستان کیلیے سیکیورٹی انتظامات سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لے گا۔
انگلینڈ سیکیورٹی وفد میں کرکٹ آپریشنز کے دو اہلکار، ایک سیکیورٹی کنسلٹنٹ اور پلیئرز ایسوسی ایشن کا ایک نمائندہ شامل ہے۔
وفد منگل کو کراچی پہنچے گا، اس موقع پروفد کو ایس ایس یو کے ہیڈ کوارٹرز میں متعلقہ حکام کی جانب سے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی۔
جس کے بعد وفد نیشنل اسٹیڈیم کا بھی دورہ کریں گے جہاں انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اجلاس میں شرکت کے بعد گراؤنڈ اور اطراف میں حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
20 جولائی کو وفد ملتان میں سہولیات کا جائزہ لے گا جبکہ 21 جولائی کو وفد لاہور پہنچے گا، 22 جولائی کو وطن واپس روانہ ہوگا۔
انگلش بورڈ کا سیکیورٹی وفد اپنی رپورٹ ای سی بی کو پیش کرے گا جسکے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ انگلش ٹیم رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل 7 ٹی ٹوئنٹی میچز اور بعد میں 3 ٹیسٹ میچز کیلئے پاکستان آئے گی۔
ٹی ٹوئنٹی میچز صرف 2 وینیوز کراچی اور لاہور میں ہوسکتے ہیں، دو وینیوز کی صورت میں 4 ٹی ٹوئنٹی کراچی جبکہ 3 لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 20، 22، 23 اور 25 ستمبر کو کراچی میں جبکہ لاہور میں 28، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News