Advertisement
Advertisement
Advertisement

عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں کا قوم کے نام پیغام

Now Reading:

عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں کا قوم کے نام پیغام
عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں کا قوم کے نام پیغام

عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں کا قوم کے نام پیغام

عیدالاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر پاکستانی کھلاڑیوں نے قوم کے نام پیغامات جاری کیے ہیں۔

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے، اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر قوم کے نام پیغامات میں عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کا مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اگر اللہ نے آپ کو نوازا ہے تو ان کا ضرور خیال رکھیں جو ضرورت مند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قربانی کا گوشت انجوائے کریں، اس کے ساتھ ساتھ صفائی کا بھی دھیان رکھیں۔ اپنی خوشیاں بانٹیں اور ہنستے مسکراتے رہیں۔

فاسٹ بولر حسن علی نے سرفراز احمد اور امام الحق کے ہمراہ اپنی تصاویر شیئر کیں جس کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ہماری طرف سے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک۔

https://twitter.com/RealHa55an/status/1545994783935676417

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سب کو عید الاضحیٰ مبارک، ہر بار یہ سال ہمارے اعمال پر غور کرنے اور دوسروں کے لیے انتخاب کرنے کا لمحہ ہے خواہ وہ مسلم ہو یا غیر مسلم۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ جو ہم اپنے لیے پسند کرتے ہیں وہ دوسروں کے لیے کریں، میں آپ سب کے لیے دعا کرتا ہوں۔ اپنی تقریبات میں ضرورت مند لوگوں کو ضرور یاد رکھیں۔

دیگر کھلاڑیوں نے بھی قومی کو مبارکباد پیش کیں ہیں جن میں شان مسعود، فخر زمان، عمر اکمل اور محمد عباس شامل ہیں۔

Advertisement

https://twitter.com/shani_official/status/1545985627157454854

https://twitter.com/Umar96Akmal/status/1545979162183274496

Advertisement

علاوہ ازیں سابق کھلاڑیوں نے بھی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ پیغامات جاری کیے ہیں۔

محمد حفیظ کا کہنا تھا ’سب کو عید مبارک، خوش رہیں‘۔

سابق آل راؤنڈر و کوچ اظہر محمود کا اپنی اہلیہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہماری جانب سے آُپ سب کو عید مبارک، امید کرتا ہوں آپ سب لوگ اچھی طرح اس دن کو منارہے ہوں گے‘۔

دوسری جانب غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی عید پیغامات جاری کیے جن میں بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی، سابق سری لنکن کپتان سنتھ جے سوریا اور انگلش کھلاڑی ڈینی ویاٹ شامل ہیں۔

https://twitter.com/MdShami11/status/1545774321947348992

https://twitter.com/Danni_Wyatt/status/1545705291555246080

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر