Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دے دی

Now Reading:

انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دے دی

انگلینڈ نے بھارت کو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں 17 رنز سے شکست دے دی، سیریز 1-2 سے بھارت کے نام رہی۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ میلان نے 77 رنز اور لیام لیونگسٹون 42 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 215 کا بہترین ٹوٹل بنایا۔

بھارت کی جانب سے روی بشنوئی اور ہرشل پٹیل نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا، ایک رن پر رشبھ پنت اور 13 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی پویلین واپس لوٹ گئے۔

روہت شرما بھی 31 کے اسکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

مڈل آرڈر بیٹسمین سوریا کمار یادیو اور سریش ایئر نے بھارتی اننگ کو سہارا دیا، اور دونوں کی شاندار شراکت نے ٹیم کا اسکور 150 رنز تک پہنچا دیا۔

سریش 28 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، جبکہ یادیو نے اپنا جارحانہ کھیل جاری رکھا، یادیو 55 گیندوں پر 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 117 رنز کی خوبصورت اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

یادیو کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹیل اینڈرز انگلش بولرز کا دباؤ برداشت نہ کر سکے اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنا سکی۔

انگلینڈ کی جانب سے ٹوپلی نے 3 ، ڈیوڈ ویلی اور کرس جارڈن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

انگلینڈ نے یہ میچ 17 رنز سے جیت لیا، جبکہ بھارت نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر