آسٹریلیا سے دربدر کئے جانے والے معروف ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کا کہنا ہے کہ ان کا کورونا ویکسین کرانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ومبلڈن چیمپیئن نوواک جوکووچ امید کر رہے ہیں کہ امریکی حکام وقت کے ساتھ داخلے کے قوانین میں تبدیلی کریں گے تاکہ وہ یو ایس اوپن میں حصہ لے سکیں،
حالانکہ جوکووچ نے کورونا وائرس کے خلاف ویکسین لگانے سے انکار کر دیا ہے، اور امریکہ میں بنا ویکسینیٹڈ افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سربیا کے ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ نے اتوار کو نک کرگیوس کو چار سیٹوں میں شکست دے کر آل انگلینڈ کلب میں اپنا ساتواں ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔
یہ نوواک جوکوچ کا مجموعی طور پر 21 واں گرینڈ سلم ٹائٹل ہے، وہ رافیل ندال سے صرف ایک گرینڈ سلم ٹائٹل پیچھے رہ گئے ہیں۔
گزشتہ سال فائنل میں ڈینیل میدویدیف سے ہارنے کے بعد نوواک جوکووچ نے یو ایس اوپن کے چوتھے تاج کے حصول کو اپنا نیا ہدف بنا لیا ہے۔
نوواک جوکووچ نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ میں ویکسین نہیں کراؤں گا اور میرا کوئی ارادہ بھی نہیں ہے۔
نوواک جوکووچ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ امریکی امیگریشن حکام انہیں اس کی چھوٹ دیں گے تاکہ وہ امریکہ میں یو ایس اوپن کھیلنے کے لئے داخل ہو سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
