
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف سہ فریقی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز میں اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کا آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز اور کامن ویلتھ گیمز کے لیے تربیتی کیمپ آج اسلام آباد میں ختم ہو گیا۔
کپتان بسمہ معروف کی زیرقیادت ٹیم 12 جولائی کی صبح دبئی کے راستے بیلفاسٹ کے لیے روانہ ہوگی۔ ٹیم کل اور پیر کو دو روزہ عید الاضحی کا وقفہ لے گی اور دونوں ایونٹس کے لیے اپنے سفر کی تیاری کر رہی ہے۔
پاکستان ویمینز ٹیم کے اسکواڈ نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم اور ہاؤس آف ناردرن میں گزشتہ نو دنوں تک ٹریننگ اور پریکٹس کی.
بارش کی وجہ سے تیاری کے سیشن میں خلل پڑنے کے باوجود اسکواڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے مختلف پہلوؤں پر کام کرکے دستیاب وقت کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی کوشش کی۔
بارش کے پیش نظر شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں ٹیم کے لیے انڈور ٹریننگ سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا۔
بولنگ اور بیٹنگ کی مشقوں اور پریکٹس کے علاوہ، اسکواڈ نے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی قیادت میں معاون عملے کی نگرانی میں فیلڈنگ اور جسمانی فٹنس پر بھی سخت محنت کی۔
کپتان بسمہ معروف کا کہنا تھا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے ہماری تیاریوں کو کچھ نقصان پہنچا ہے کیونکہ ہم پریکٹس میچز نہیں کھیل سکے، اس لیے ہمیں اپنی توجہ فٹنس پر مرکوز کرنی پڑی۔
بسمہ معروف کے مطابق زیادہ تر ان ڈور سہولت بنانے کی کوشش کی جو ہمیں فراہم کی گئی تھی اور یہ موسمی چیلنجوں کے درمیان ایک اچھی مدد کے طور پر سامنے آئی۔
انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز ہمیں کامن ویلتھ گیمز سے قبل حالات سے ہم آہنگ ہونے کا ایک اچھا موقع فراہم کرتی ہے۔
بسمہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس طوبہ حسن، عائشہ نسیم اور فاطمہ ثناء جیسی نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ایک اچھا ٹیم کمبی نیشن ہے جو حقیقی توانائی، ہنر اور ٹیلنٹ فراہم کر رہے ہیں۔
پاکستانی قائد بسمہ معروف نے مزید کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں ہم مضبوط حریفوں کو کھیلنے کے چیلنج کا مقابلہ کریں گے کیونکہ وہاں کامیابی کے لیے ہمیں بڑی ٹیموں کو ہرانا ہوگا، ہمارا مقصد فتح کو ہدف بنانا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News