Advertisement
Advertisement
Advertisement

گال ٹیسٹ: سری لنکا پہلی اننگز میں 222 رنز بنا کر آؤٹ

Now Reading:

گال ٹیسٹ: سری لنکا پہلی اننگز میں 222 رنز بنا کر آؤٹ

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم پہلی اننگز میں 222 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

 پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی حاصل کی، شاہیں نے سری لنکن کپتان دیمتھ کرونا رتنے کو 1 رن پر آؤٹ کیا۔

جب کہ سری لنکن ٹیم کو دوسری کامیابی یاسر شاہ نے دلائی جنہوں نے کوشال مینڈس کو 21 رنز پر آؤٹ کیا۔

 اس کے علاوہ یاسر شاہ نے انجیلو میتھیوز کو بھی پویلین کی راہ دکھائی جب کہ حسن علی نے اوپنر اوشادہ فرنینڈو کو آؤٹ کیا۔

انجیلو میتھیوز پچ پر آتے ہی یاسر شاہ کا شکار بن گئے، سری لنکا کا پانچواں کھلاڑی شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا جب دھانجا ڈی سلوا کلین بولڈ ہوئے۔

Advertisement

Advertisement

سری لنکا کی چھٹی وکٹ 103 کے مجموعے پر گری، شاہین آفریدی نے ڈک ویلا کو آؤٹ کیا جبکہ ساتویں وکٹ نسیم شاہ نے رمیش مینڈس کی اڑائی جس میں رمیش 11 رنز بنا کر پولین چلے گئے۔

سری لنکا کی آٹھویں وکٹ محمد نواز نے لی جس میں پربتھ جے سوریا 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد کریز پر مہیش ٹھیکشانا پر آآٹ ہوئے اس طرح سری لنکا کی پوری ٹیم ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے دنیش چندیمل 76 رنزبناکرنمایاں رہے، کپتان دیموتھ کرونارتنے ایک رن اور اینجیلومیتھیوز صفر پرآؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا جب کہ حسن علی اور یاسرشاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ نسیم شاہ اور محمد نواز بھی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج سے گال میں کھیلا جارہا ہے جس میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹینگ کا فیصلہ کیا تھا۔

Advertisement

گزشتہ روزپاکستان نے میزبان سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی فائنل الیون کا اعلان کیا تھا جس میں پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن بابر اعظم کی قیادت میں محمد رضوان، عبد اللّٰہ شفیق، اظہر علی، امام الحق، محمد نواز، حسن علی، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ میدان میں اتریں گے۔

Advertisement

سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی فائنل الیون میں فواد عالم شامل نہیں ہیں جبکہ یاسر شاہ اور محمد نواز کو حتمی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔

دوسری جانب سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں کپتان دیمتھ کرونا رتنے اور اوشادہ فرنینڈو شامل ہیں، اس کے علاوہ کوشال مینڈس، انجیلو میتھیوز ،دھننجایا ڈی سلوا اور دنیش چندیمل بھی شامل ہیں۔

Advertisement

سری لنکن ٹیم میں نروشن ڈکویلا ، رمیش مینڈس ، مہیش ٹھیکشانا ، پربتھ جے سوریا اور کاسن راجیتھا بھی شامل ہیں۔

گرین کیپ کی طرف سے سراج علی آغا آج سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں، سراج علی آغا نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف سے ڈیبیو ٹیسٹ کیپ حاصل کی۔

Advertisement

خیال رہے کہ محمد یوسف بیٹینگ کوچ کی حیثیت سے ٹیم مینجمینٹ میں شامل ہیں۔

دوسری جانب کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ہمارا بہت اچھا خیال رکھا گیا، ابھی تک کوئی مشکل پیش نہیں آئی، نہیں لگا کہ حالات کی وجہ سے سیریز کو نقصان ہوگا۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پریکٹس میچ میں بھی کسی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑا، سیریز میں اچھا پرفارم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

واضح رہےکہ سری لنکا میں بدترین معاشی بحران کے باعث بڑے پیمانے پر احتجاج جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر