
انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو اور جو روٹ نے 269 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے بھارت کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیا۔
برمنگھم ٹیسٹ کے پانچویں روز انگلینڈ نے 259 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو اسے جیت کے لیے مزید 119 رنز درکار تھے۔
جو روٹ 76 اور جونی بیئر اسٹو 72 رنز بناکر کریز پر موجود تھے اور دونوں بلے بازوں نے پہلے سیشن میں ہی جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ہدف حاصل کرلیا۔
جو روٹ 142 اور جونی بیئر اسٹو 114 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ایلکس لیز 56، زیک کرولی 46 اور اولی پوپ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
https://twitter.com/ICC/status/1544276237375664129
اس سے قبل بھارتی ٹیم نے 125 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر چوتھے روز کھیل کا آغاز کیا تھا تو پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 245 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 378 رنز کا ہدف ملا تھا۔
بھارت کی جانب سے چتیشور پجارا 66 اور رشابھ پانت 57 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔
رویندرا جدیجا 23، ویرات کوہلی 20، شریاس ایئر 19، محمد شامی 13، ہنوما وہاڑی 11، جسپریت بمراہ 7 جبکہ شبھمان گل اور شردل ٹھاکر 4،4 رنز بناکر آؤٹ ہوئےتھے۔ محمد سراج 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہےتھے۔
انگلینڈ کی جانب سے کپتان بین اسٹوکس نے 4، اسٹورٹ براڈ اور میتھیو پوٹس نے 2،2 جبکہ جیمز اینڈرسن اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں جونی بیئر اسٹو (106) کی سنچری کی بدولت 284 رنز بنائے تھے۔سیم بلنگز 36 ، جو روٹ 31 اور کپتان بین اسٹوکس 25 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے تھے۔
میتھیو پوٹس 19، اولی پوپ 10، زیک کرولی 9، ایلکس لیز 6 ، اسٹورٹ براڈ ایک اور جیک لیچ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔ جیمز اینڈرسن 6 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے تھے۔
بھارت کی جانب سے محمد سراج نے 4، جسپریت بمراہ نے 3، محمد شامی نے 2 اور شردل ٹھاکر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
یاد رہے کہ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی تو بھارت نے 98 رنز پر نصف ٹیم کے پویلین لوٹ جانے کے باوجود 416 رنز بنا ڈالے تھے۔
رشابھ پانت 146 اور رویندرا جدیجا 104 رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان جسپریت بمراہ 31 رنز بناکر ناقابل شکست رہے تھے۔
ہنوما وہاڑی 20، شبھمان گل 17، محمد شامی 16، شریاس ایئر 15، چتیشور پجارا 13، ویرات کوہلی 11، محمد سراج 2 اور شردل ٹھاکر ایک رن بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے 5، میتھیو پوٹس نے 2جبکہ اسٹورٹ براڈ، بین اسٹوکس اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News