Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کرکٹ بورڈ کو شاہد آفریدی کا کرارا پیغام

Now Reading:

بھارتی کرکٹ بورڈ کو شاہد آفریدی کا کرارا پیغام

پاکستان کے سابق کپتان کے پی ایل کے برانڈ ایمبیسیڈر شاہد خان آفریدی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو کہا ہے کہ کے پی ایل اپنے وقت پر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کو پیغام بھیجا کہ کشمیر پریمیئر لیگ  رواں سال سفر کے پروگرام میں کسی تبدیلی کے بغیر منعقد کی جائے گی۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران شاہد آفریدی نے کہا کہ لیگ نوجوان خواہشمند، ابھرتے ہوئے کرکٹرز کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے اور لائم لائٹ حاصل کرنے کا ایک شاندار موقع ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران آفریدی سے پوچھا گیا کہ کیا آپ بی سی سی آئی اور ہندوستانی کرکٹ شائقین کو کے پی ایل سیزن 2 کے بارے میں کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟

شاہد خان آفریدی نے جواب دیا میں انہیں صرف یہ بتانا چاہتا ہوں کہ کشمیر پریمئیر لیگ سیزن ٹو ہو رہا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کشمیر پریمئیر لیگ کے پہلے سیزن 2021 میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے غیر ملکی کرکٹرز کو لیگ میں شرکت نہ کرنے کے لئے دباؤ ڈالا تھا جس کی وجہ سے کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں نے لیگ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

آفریدی نے مزید کہا کہ وہ آئندہ سیزن کے دوران چند میچوں میں ٹیم جموں جانباز کی نمائندگی کریں گے۔

شاہد آفریدی نے مداحوں کی محبت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مداح مجھے اب بھی کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں اور میں ان کی خواہش کو پورا کروں گا۔

کشمیر پریمئیر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں آصف آفریدی کو مین آف دی فائنل اور بولر آف دی ٹورنامنٹ سے نوازا گیا۔

پہلے ایڈیشن میں ذیشان اشرف بہترین بلے باز جبکہ وسیم جونیئر کو بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ بسم اللہ خان کو دیا گیا تھا جبکہ حسین طلعت کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ ملا تھا۔

Advertisement

کشمیر پریمئیر لیگ کا دوسرا ایڈیشن یکم اگست سے 14 اگست تک مظفرآباد میں کھیلا جائے گا۔

کے پی ایل میں چھ ٹیمیں شریک ہوں گی جن میں راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی لائنز، میرپور رائلز، مظفرآباد ٹائیگرز، اوورسیز واریئرز اور باغ اسٹالینز شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر