Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاداب خان کی آل راؤنڈ پرفارمنس، یارکشائر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Now Reading:

شاداب خان کی آل راؤنڈ پرفارمنس، یارکشائر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پاکستان کے شاداب خان نے وائٹیلٹی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں یارکشائر کے لیے سرے کے خلاف کوارٹر فائنل میچ میں شاندار مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان 23 سالہ نوجوان نے صرف 12 گیندوں پر 21 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی  اور 29 رنز کے عوض دو وکٹیں بھی حاصل کیں.

یارکشائر نے سنسنی خیز مقابلے میں سرے کو صرف ایک رن سے شکست دی۔

یارک شائر نے اپنی اننگز کا آغاز میں ہی مشکل کا شکار ہو گئی اور دونوں اوپنرز پہلی نو گیندوں میں ہی آؤٹ ہو گئے۔

کیڈمور اور ولی نے اننگز کو دوبارہ بنانے کی پوری کوشش کی اور 80 گیندوں پر 93 رنز کی شراکت قائم کی۔

Advertisement

شاداب خان نے 12 میں سے 21 اور ول فرائن نے 14 میں 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست، فائنل پنچ فراہم کیا اور یارکشائر کو قابل دفاع مجموعہ تک پہنچا دیا۔

جیمی اوورٹن اور لاری ایونز کے درمیان 35 گیندوں پر 67 رنز کی شراکت کے بعد لگتا تھا کہ سرے کی ٹیم یہ میچ جیت جائے گی۔

ڈوم بیس اور شاداب کی جوڑی نے رنز کا بہاؤ روک دیا کیونکہ لیگ اسپنر نے برنس اور اولی پوپ کی دو قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔

یارکشائر کے بولر جارڈن تھامسن نے آخری اوور میں پانچ رنز کا دفاع کر کے یارکشائر کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر