
سری لنکا کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کی خلاف سیریز کے لئے اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے لئے سری لنکن ٹیم کی قیادت دیمتھ کرونا رتنے کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کولمبو، تین روزہ وارم اپ میچ ڈرا، عبداللہ شفیق کی نصف سنچری
سری لنکن بورڈ کے مطابق پاتھم نسانکا، اوشادا فرنینڈو، اورانجیلو میتھیوز، کوشال مینڈس دھننجایا ڈی سلوا، کمنڈو مینڈس، نیروشن ڈکویلا اور دنیش چندیمل ٹیم کا حصہ ہیں۔
رمیش مینڈس ، مہیش تھیکشانا ، کاسن رجیتھا ، وشوا فرنینڈو اور آسیتھا فرنینڈو، دلشان مدوشنکا، پربتھ جے سوریا، دونیتھ ویلاگےاور جیفری وندرسے بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق گال روانہ
دوسری جانب آج سری لنکا میں کشیدہ حالات کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم شیڈول کے مطابق گال روانہ ہو رہی ہے، پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق 11 بجے کولمبو سے گال روانہ ہوگی جس کی دو گھنٹے کی مسافت کے بعد گال پہنچے گی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے گال میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 24 سے 28 جولائی کے درمیان کولمبو میں شیڈول ہے۔
دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل یہ ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اور دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News