 
                                                      ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بھارت کے سوریاکمار یادیو کی بڑی چھلانگ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرز رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان کا رینکنگ میں دوسرا نمبر ہے۔
ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کے بیٹر سوریاکمار یادیو نے بڑی چھلانگ لگائی ہے جو 44 درجے ترقی پاکر پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
A huge climb for Suryakumar Yadav in T20I cricket, as Dimuth Karunaratne reaches a career-high ranking on the Test scene!
AdvertisementMore on the latest @MRFWorldwide rankings 📈
— ICC (@ICC) July 13, 2022
ٹی ٹونٹی بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری، بابر اور شاہین اپنے نمبرز پر براجمان
علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
دوسری جانب آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئر رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی اپنے نمبرز پر براجمان ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز کی بیٹرز رینکنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ کا پہلا نمبر، آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا دوسرا اور اسٹیو اسمتھ کا تیسرا نمبر ہے۔
ٹیسٹ میں کپتان بابر اعظم کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ سری لنکا کے دیمتھ کرونا رتنے ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے ہیں جس کے بعد آسٹریلیا کے عثمان خواجہ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
آئی سی سی ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر جبکہ بھارت کے روی چندرن کا دوسرا اور جسپریت بھمرا کا تیسرا نمبر ہے۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا چوتھا نمبر برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک دو درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آ گئے ہیں، مچل اسٹارک کا رینکنگ میں دسواں نمبر ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 