Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

Now Reading:

آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان

ماہ جون کے لیے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ  کی نامزدگیوں  کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  نیوزی لینڈ کے دورہ انگلینڈ کے تین ٹاپ پرفارمرز کو جون 2022 کے آئی سی سی مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

شارٹ لسٹ کیے جانے والے کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جونی بیئر اسٹو اور جو روٹ جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل شامل ہیں۔

جونی بیئر اسٹو:

انگلینڈ کے اسٹائلش بلے باز رواں برس طویل فارمیٹ میں شاندار  کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں  اور وہ رواں برس ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ 5 سنچریز بناچکے ہیں۔

انہوں نے نیوزی  لینڈ کے خلاف تین میچز کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز میں  دو سنچریز اور ایک نصف سنچری کی مدد سے 78.80 کی اوسط سے 394 رنز بنائے۔

ڈیرل مچل:

Advertisement

نیوزی لینڈ کے مڈل آرڈر بلے باز ڈیرل مچل  سیریز میں نہ صرف سب سے زیادہ رنز بنائے بلکہ انہوں نے ریکارڈز بنائے بھی اور توڑ بھی ڈالے۔

ڈیرل مچل نے تین ٹیسٹ میچز میں تین سنچریز اور دو نصف سنچریز کی مدد سے  107.60 کی غیر معمولی اوسط سے 538 رنز بنائے۔

وہ لگاتار تین ٹیسٹ میچز میں سنچریز بنانے والے پانچویں کیوی کھلاڑی بن گئے۔

ڈیرل مچل نے کسی بھی کیوی بلے باز کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا 73 سالہ پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

اس سے قبل 1949 میں مارٹن ڈونیلی  نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 462 رنز بناکر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

جو روٹ:

Advertisement

انگلینڈ کے سابق کپتان جو روٹ گزشتہ سال سے طویل فارمیٹ میں اپنی سپریم فارم میں ہیں۔

وہ گزشتہ سال کیلنڈر ایئر میں 1700 سے زائد رنز بناکر ’ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوران انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا اور ایلسٹر کک کے بعد یہ کارنامہ انجام دینے والے انگلینڈ کے دوسرے جبکہ مجموعی طور پر 14 ویں  کھلاڑی بن گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر