
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پوسٹر میں بابر اعظم کو نظر انداز کردیا گیا
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پوسٹر میں عالمی نمبر ون بیٹر بابر اعظم موجود نہیں جبکہ آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی کو شامل کرلیا گیا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا ہے جبکہ میگا ایونٹ میں اب صرف 100 دن سے بھی کم رہ گئے ہیں۔
گذشتہ روز میلبورن میں میگا ایونٹ کے 100 دن باقی رہ جانے پر تقریب کا انعقاد کیا اور ساتھ ہی ٹرافی کے ٹور کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع
اس حوالے سے آئی سی سی نے سوشل میڈیا پر بھی پیغامات اور تصاویر جاری کی ہیں۔
آئی سی سی کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ایک پوسٹر شیئر کیا گیا جس میں راشد خان، گلین میکسویل اور شکیب الحسن سمیت پاکستان سے شاہین شاہ آفریدی موجود ہیں۔
Advertisement𝐂𝐨𝐦𝐢𝐧𝐠 𝐬𝐨𝐨𝐧: The ICC Men's T20 World Cup Australia 2022 🏆
#T20WorldCup pic.twitter.com/9Jr8TX55oP— ICC (@ICC) July 7, 2022
اس پوسٹر میں حیران کن طور پر عالمی نمبر ون بیٹر بابر اعظم کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ بھارت کے آؤٹ آف فارم بیٹر و سابق کپتان ویرات کوہلی کو شامل کیا گیا ہے۔
بابر اعظم کو پوسٹر میں شامل نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پوسٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News