Advertisement
Advertisement
Advertisement

رکی پونٹنگ نے ایشیز سیریز کیلئے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دے دیا

Now Reading:

رکی پونٹنگ نے ایشیز سیریز کیلئے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دے دیا

سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے ایشیز سیریز  کے لیے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دے دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے پروگرام ’دی آئی سی سی ریویو‘ میں تجزیہ کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے کہا کہ  انگلش ٹیم نئے کوچ برینڈن میک کلم کی قیادت میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں اگر اگلے ماہ انگلینڈ میں ایشز سیریز منعقد ہوتی ہے تو انگلینڈ اس کے لیے فیورٹ ہوگی۔

میک کلم نے اپنے بین الاقوامی کوچنگ کیریئر کا شاندار آغاز کیا ہے۔ انہوں نے مئی میں اپنی تقرری کے بعد سے کھیل کے تمام پہلوؤں میں زیادہ جارحانہ انداز کی وجہ سے انگلینڈ کو مسلسل چار ٹیسٹ میچز میں فتوحات دلانے میں مدد کی۔

آسٹریلوی لیجنڈ میک کلم کی بحیثیت کھلاڑی اور کوچ خوبیوں سے بخوبی واقف ہیں  چونکہ دونوں  نہ صرف طویل عرصے تک میدان میں مخالف کپتان اور کوچ کے طور پر  ساتھ کام کرتے رہے ہیں بلکہ  کرکٹ مبصرین کے طور پر  بھی ساتھ کام کرچکے ہیں۔

Advertisement

پونٹنگ نے پروگرام میں انکشاف کیا کہ انہوں نے رواں برس کے آغاز میں  آئی پی ایل میں ساتھ کام کرنے کے دوران میک کلم سے انگلینڈ کی ملازمت کے بارے میں بات کی تھی۔

تاہم پونٹنگ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ جب میک کلم نے آسٹریلیا کے سخت حریف انگلینڈ کی کوچنگ کی آفر قبول تو میرے اندر کا آسٹریلوی جاگ گیا اور میں نے انہیں مبارکباد نہیں دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیے انگلینڈ کو اتنا اچھا کھیلتے دیکھنا تھوڑا مشکل ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر