Advertisement
Advertisement
Advertisement

رشبھ پنت ماڈل بن کر اربوں روپے کما سکتے ہیں، شعیب اختر

Now Reading:

رشبھ پنت ماڈل بن کر اربوں روپے کما سکتے ہیں، شعیب اختر

پاکستان اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے اپنی ایک وڈیو میں کہا ہے کہ بھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین رشبھ پنت ماڈل بن کر اربوں روپے کما سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق تیز رفتار بولر شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پربھارتی وکٹ کیپر بیٹسمین رشبھ پنت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ایک نڈر کرکٹر ہے۔

شعیب کا کہنا تھا کہ رشبھ نے مخالف کو پریشان کرنے کے لیے اپنے ہتھیاروں میں طرح طرح کے شاٹس جمع کر رکھے ہیں، میں اسے پنت نہیں پھینٹا کہتا ہوں کیونکہ بولرز کی پھینٹی لگانے میں ماہر ہے۔

واضح رہے کہ تیسرے اور آخری ون ڈے میں انگلینڈ کے خلاف شاندار اننگز کے بعد پنت کو کئی موجودہ اور سابق کرکٹرز کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے۔

رشبھ پنت نے اس میچ میں ناقابل شکست 125 رنز بنائے تھے اور بھارت کی سیریز میں تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

Advertisement

رشبھ پنت کی پرفارمنس کا تجزیہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ وکٹ کیپر نے اکیلے ہی بھارت کے لیے سیریز جیتی۔

شعیب اختر کے مطابق رشبھ پنت ایک نڈر کرکٹر ہے، اس کے پاس کٹ شاٹ، پل شاٹ، ریورس سویپ، سلوگ سویپ اور پیڈل سویپ ہے۔

اسپیڈ اسٹار نے یوٹیوب چینل پر کہا کہ رشبھ  نے آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ جیتا، اس نے یہاں انگلینڈ میں میچ جیتا اور ہندوستان کو اکیلے ہی سیریز میں فتح دلائی.

شعیب اختر نے نے پنت پر بھی زور دیا ہے کہ وہ اپنی فٹنس پر توجہ دیں اور کچھ وزن کم کریں۔

شعیب اختر نے کہا کہ اسے لگتا ہے کہ 24 سالہ نوجوان ماڈل بن کر اربوں روپے کما سکتا ہے۔

Advertisement

شعیب نے مزید کہا کہ بھارتی کی مارکیٹ بڑی ہے، وہ خوب صورت ہے۔ وہ ایک ماڈل بن کر ابھر سکتا ہے اور کروڑوں میں کما سکتا ہے۔ کیونکہ جب بھی کوئی شخص بھارت میں سپر اسٹار بنتا ہے، تو پھر ان پھر سرمایہ کاری کی جاتی ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
البانیہ: یورپین ڈیس ایبل اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
راولپنڈی: پاک، ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ سیریز کے لیے فول پروف سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری
پی سی بی اور بیکن ہاؤس کا اشتراک، نوجوان کرکٹرز کو تعلیمی اسکالرشپ ملیں گے
سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں برطانیہ نے پاکستان کو ہرا دیا
ویمنز ورلڈکپ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر، ایک، ایک پوائنٹ مل گیا
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر