آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شاہین شاہ آفریدی انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں شاہین شاہ آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والوں میں دوسرے نمبر پر آگئے۔
پہلے نمبر پر بھارت کے جسپریت بمراہ ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 45 ، شاہین شاہ آفریدی 41 وکٹوں کے ساتھ دوسری اور جیمز اینڈرسن 40 وکٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔
آسٹریلیا کے نیتھن لیون 39 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور ان کے ہم وطن پیٹ کمنز 35 وکٹوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
AdvertisementShaheen Afridi is now second on the list of leading wicket-takers in #WTC23 👀 pic.twitter.com/FPBJq2uOho
— ICC (@ICC) July 16, 2022
یاد رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے آج سری لنکن کپتان دیموتھ کرونا رتنے، دھننجیا ڈی سلوا، نروشن ڈکویلا اور مہیش تھیکشانا کی وکٹ حاصل کی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ کیریئر میں 100 وکٹیں مکمل کرنے کے لیے صرف ایک وکٹ درکارہے۔
شاہین شاہ آفریدی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے 19ویں کھلاڑی ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
