Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہنگامی حالات کے باوجود سیریز کھیلنے کو تیار ہیں، پی سی بی

Now Reading:

ہنگامی حالات کے باوجود سیریز کھیلنے کو تیار ہیں، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سری لنکا میں جاری ہنگامی حالات کے باوجود پاکستان شیڈول کے مطابق سیریز کھیلنے کو تیار ہے

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز شیڈول کے مطابق آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ سری لنکا میں جاری سیاسی اور اقتصادی بحران کی وجہ سے یہ دورہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ صدر گوٹابایا راجا پاکسے کی جزیرے سے روانگی کے بعد ملک میں ہنگامی حالت ہے۔

پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے کہا کہ سری لنکا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے باوجود پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھے گی۔

سمیع نے یہ بھی بتایا کہ پی سی بی صورتحال کے حوالے سے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے مسلسل رابطے میں ہے۔

Advertisement

پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ اس وقت کولمبو میں سری لنکا الیون کے خلاف پریکٹس میچ میں مصروف ہے۔ ٹیم 16 جولائی سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے کل رات گال کے لیے روانہ ہوگی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل آسٹریلیا نے بھی سری لنکا کا دورہ کیا تھا اور وہاں 5 ٹی ٹوئنٹی ، 3 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
ایشیا کپ 2025: پہلے میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرا دیا
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر